تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سری لنکن آل راؤنڈر دونیتھ وللاگے ذاتی سانحے سے دوچار

by ویب ڈیسک
ستمبر 19, 2025
سری لنکن آل راؤنڈر دونیتھ وللاگے ذاتی سانحے سے دوچار
Share on FacebookShare on Twitter

ایشیا کپ 2025 کے دوران سری لنکا کے نوجوان آل راؤنڈر دونیتھ وللاگے ایک بڑے ذاتی سانحے سے گزر گئے۔ ان کے والد سرانگا وللاگے دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے خلاف میچ کے دوران وللاگے کو اس افسوسناک خبر سے لاعلم رکھا گیا، تاہم میچ ختم ہونے کے بعد سری لنکن ہیڈ کوچ اور سابق کپتان سنتھ جے سوریا نے کھلاڑی کو والد کے انتقال کی اطلاع دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جے سوریا وللاگے کو یہ خبر سناتے ہوئے دلاسہ دے رہے ہیں۔

والد کے انتقال کے بعد دونیتھ وللاگے فوراً سری لنکا روانہ ہو گئے ہیں، جس کے باعث ان کی ایشیا کپ کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ سری لنکن کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے نوجوان کرکٹر کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کمنٹری کے دوران سابق کرکٹر رسل آرنلڈ نے انکشاف کیا کہ مرحوم سرانگا وللاگے خود بھی اسکول کرکٹ کے نمایاں کھلاڑی تھے اور پرنس آف ویلز کالج کی قیادت کر چکے تھے۔ ان کا کہنا تھا:
"یہ خبر انتہائی افسوسناک ہے، ہماری ہمدردیاں اور دعائیں وللاگے کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ ٹیم کا ماحول بہت جڑا ہوا ہے، اور امید ہے یہ دکھ سب کو مزید قریب لائے گا۔”

کرکٹ کے اعتبار سے بھی وللاگے کا میچ یادگار نہ رہا۔ انہوں نے 4 اوورز میں 49 رنز دیے اور صرف ایک وکٹ حاصل کی، یہاں تک کہ محمد نبی نے ان کے ایک اوور میں 5 چھکے جڑ دیے۔ تاہم افغانستان کی بھرپور کوششوں کے باوجود جیت سری لنکا کے حصے میں آئی۔ مرحوم سرانگا وللاگے اگرچہ قومی ٹیم کی نمائندگی نہ کر سکے، لیکن اسکول کرکٹ میں ان کا نام ایک نمایاں کھلاڑی کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے۔

Previous Post

برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک کا پاکستان میں فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان

Next Post

جون 2026 تک تمام سرکاری ادائیگیاں ڈیجیٹائز کرنے کا منصوبہ

Next Post
برطانیہ میں بینک فراڈ کے کیسز میں 60 فیصد اضافہ: رپورٹ

جون 2026 تک تمام سرکاری ادائیگیاں ڈیجیٹائز کرنے کا منصوبہ

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist