تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان ہر سطح پر قطر کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، دفتر خارجہ

by ویب ڈیسک
ستمبر 12, 2025
پاکستان کی اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
Share on FacebookShare on Twitter

دفتر خارجہ نے واضح اور دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملہ نہ صرف عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ خطے کے امن کے لیے بھی کھلا خطرہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پریس بریفنگ میں اعلان کیا کہ پاکستانی قوم اپنے برادر ملک قطر کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر سطح پر اس سے اظہارِ یکجہتی کرتی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کی مذمت کی ہے اور آج بھی پاکستان کا مؤقف وہی ہے کہ تنازعِ فلسطین کا پائیدار حل صرف اور صرف اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف فوری طور پر قطر کا ہنگامی دورہ کیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان نہ صرف الفاظ بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے بھی اپنے برادر ملک کے ساتھ ہے۔ پاکستان اور صومالیہ کی مشترکہ درخواست پر ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی اسی عزم کا اظہار ہے۔

ترجمان نے دوٹوک انداز میں کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور مضبوط ملک ہے، اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت  رکھتا ہے، اور اگر کسی نے پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے بھی حال  ہی میں پاکستان کا دورہ کیا، جہاں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ برطانیہ سے متعلق سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی افراد سے متعلق ہر ملک اپنی پالیسی بناتا ہے، تاہم پاکستان کو کسی بھی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کئی معاہدے موجود ہیں جو دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔

Previous Post

بھارتی اداکار علی گونی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

Next Post

سوشل میڈیا افواہ بے نقاب: کرنسی نوٹس سے عبارت ہٹانے کا دعویٰ جھوٹا ثابت

Next Post
سوشل میڈیا افواہ بے نقاب: کرنسی نوٹس سے عبارت ہٹانے کا دعویٰ جھوٹا ثابت

سوشل میڈیا افواہ بے نقاب: کرنسی نوٹس سے عبارت ہٹانے کا دعویٰ جھوٹا ثابت

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist