تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

’’ابیر گلال‘‘ کے ٹیزر نے مجھے دباؤ میں ڈال دیا ،فواد خان

by ویب ڈیسک
ستمبر 11, 2025
’’ابیر گلال‘‘ کے ٹیزر نے مجھے دباؤ میں ڈال دیا ،فواد خان
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستانی سپر اسٹار فواد خان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی آنے والی بولی وڈ فلم ’’ابیر گلال‘‘ کے ٹیزر اور اس میں شامل گانے کی غیر معمولی کامیابی نے انہیں شدید دباؤ میں ڈال دیا تھا۔ فواد خان کے مطابق، وہ خود کو محض ایک "باتھ روم سنگر” سمجھتے ہیں لیکن جب ان کا گانا وائرل ہوا تو یہ غیر متوقع شہرت ان کے لیے گھبراہٹ کا سبب بن گئی۔ یاد رہے کہ فلم کا ٹیزر اپریل 2025 میں ریلیز کیا گیا تھا اور مئی میں فلم کو بڑے پردے پر پیش کرنے کا اعلان ہوا تھا، مگر اسی دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث فلم کی ریلیز موخر کر دی گئی۔ اس دوران فلم کے ٹیزر اور ٹریلر کو یوٹیوب سے بھی ہٹا دیا گیا۔ تاہم اب فلم کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے اور اعلان کیا گیا ہے کہ یہ فلم 12 ستمبر کو بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز ہوگی۔

فواد خان کی فلم کو ’پلیٹ کلینزر‘ کا نام
تشہیری مہم کے دوران خلیجی اخبار گلف نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فواد خان نے اپنی فلم کو ’’سادہ کھانے‘‘ سے تشبیہ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے سادہ کھانے کا ذائقہ دل کو بھاتا ہے، ویسے ہی یہ فلم ناظرین کو ایک الگ اور خوشگوار تجربہ فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس فلم کو اپنا ’’پلیٹ کلینزر‘‘ سمجھتے ہیں کیونکہ آج کل سینما اسکرین پر زیادہ تر پرتشدد اور سنجیدہ موضوعات ہی غالب ہیں۔

رشتوں پر فواد خان کی رائے
ایک سوال کے جواب میں فواد خان نے کہا کہ رشتے محض پہلی نظر کے پیار پر قائم نہیں رہتے، بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ دونوں افراد کو ایک دوسرے کی خامیوں کو قبول کرنا پڑتا ہے، تبھی بندھن مضبوط ہوتا ہے۔

فلم میں وانی کپور کی جھلک
فلم میں بھارتی اداکارہ وانی کپور فواد خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس فلم میں ایک ایسی خاتون کا روپ دھار رہی ہیں جو پرانی سوچ اور وفاداری کی علامت ہے۔ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وانی کپور نے بتایا کہ وہ اب تک سنگل ہیں اور رشتے میں آنے کے فیصلے کو وہ انتہائی سنجیدگی سے دیکھتی ہیں۔

شوٹنگ کے دوران یادگار لمحہ
وانی کپور نے ہنستے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک موقع پر فواد خان نے انہیں اس قدر ہنسنے پر مجبور کر دیا کہ وہ لمحہ ان کے لیے جادوئی بن گیا۔ تاہم انہوں نے اس ہنسی کی اصل وجہ بتانے سے گریز کیا۔

Previous Post

خیبر پختونخوا میں آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 19 دہشتگرد ہلاک

Next Post

ننھے ولاگر محمد شیراز نے اپنے گاؤں کے اسکول کو بدل ڈالا

Next Post
ننھے ولاگر محمد شیراز نے اپنے گاؤں کے اسکول کو بدل ڈالا

ننھے ولاگر محمد شیراز نے اپنے گاؤں کے اسکول کو بدل ڈالا

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist