اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ حکومتوں کو کاروبار کرنے کے بجائے عوام کی خدمت پر توجہ دینی چاہیے۔شاہد آفریدی نے اپنی تقریر میں سیلاب کے تباہ کن مناظر یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ بچے اور جانور ایک ہی جگہ سے پانی پینے پر مجبور تھے اور لوگ میلوں کا فاصلہ طے کر کے برتنوں میں پانی لاتے تھے۔آفریدی نے کہا :
"میں بولتا کم ہوں، کام زیادہ کرتا ہوں۔ کرکٹ کے آغاز میں میں اپنے لیے کھیلتا تھا لیکن زندگی میں ایک وقت ایسا آتا ہے جب انسان کو دوسروں کے لیے کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ اب ہم نے یہ سفر شروع کر دیا ہے۔”

انہوں نے عوام سے سیلاب متاثرین سے ملنے، ان کے دکھ بانٹنے اور عملی مدد کرنے کی اپیل کی۔ ساتھ ہی کہا کہ مشکل وقت میں گلے لگانا اور سہارا دینا سب سے بڑی خدمت ہے ۔ شاہد آفریدی نے واضح کیا کہ یہ وقت سب کے لیے امتحان ہے اور اگر ہم سب مل کر آگے نہ بڑھے تو متاثرین کی بحالی ممکن نہیں ہوگی۔







Discussion about this post