تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایشوریا رائے کا اے آئی پلیٹ فارمز کے خلاف عدالت سے رجوع

by ویب ڈیسک
ستمبر 10, 2025
پانامہ پیپرز لیک: ایشوریا رائے کو سمن جاری
Share on FacebookShare on Twitter

بولی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے نے اپنی تصاویر، آواز اور دیگر مواد کےبغیر اجازت استعمال  پر متعدد آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پلیٹ فارمز کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔  درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ پلیٹ فارمز اداکارہ کی اجازت کے بغیر ان کی تصاویر اور آواز کو فحش اور نامناسب ویڈیوز و گرافکس میں استعمال کر رہے ہیں، جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے اور کردار کشی کی جا رہی ہے۔

بشکریہ سوشل میڈیا

اداکارہ نے اپنی درخواست میں جعلی ویب سائٹس اور ای-کامرس پلیٹ فارمز کی فہرست بھی جمع کرائی ہے جو ان کا نام اور آواز استعمال کرکے مصنوعات بیچ رہے ہیں۔ ایشوریا رائے نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان پلیٹ فارمز کو فوری طور پر روکا جائے۔ تاہم، انہوں نے فی الحال کسی بھی پلیٹ فارم سے ہرجانے کا دعویٰ نہیں کیا بلکہ صرف استعمال پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد تمام فریقین کو نومبر تک نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل طلب کر لیے ہیں، جب کہ کیس کی باضابطہ شنوائی جنوری 2026 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل متعدد بولی وڈ اداکار بھی اپنی تصاویر اور آواز کے غیر قانونی استعمال پر اے آئی کمپنیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر چکے ہیں۔

Previous Post

صارفین کا ڈیٹا پی ٹی اے کے پاس نہیں ہوتا، ذمہ داری آپریٹرز کی ہے

Next Post

حکومتیں کاروبار نہیں عوام کی خدمت کریں

Next Post
اب بھی دل آپ کو کھیلتے دیکھنا چاہتا ہے!!

حکومتیں کاروبار نہیں عوام کی خدمت کریں

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist