تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سروسز چیفس کا یوم دفاع پر شہدا اور ان کے خاندانوں کو خراج عقیدت

by ویب ڈیسک
ستمبر 6, 2025
سروسز چیفس کا یوم دفاع پر شہدا اور ان کے خاندانوں کو خراج عقیدت
Share on FacebookShare on Twitter

فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے افواجِ پاکستان کی جانب سے 60ویں یومِ دفاع و شہدا پر مادرِ وطن کے جان نثاروں اور ان کے عظیم خاندانوں کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ 6 ستمبر 1965 پاکستانی قوم کے غیر متزلزل عزم، وحدت اور قربانی کا ایسا درخشاں باب ہے جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ اس دن بہادر سپاہی پوری قوم کے شانہ بشانہ دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئے، اور اسلحے اور تعداد میں کہیں بڑے حریف کے ناپاک عزائم کو ناکامی سے دوچار کر دیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ شہدا کی لازوال قربانیاں اور غازیوں کی جرات و شجاعت وقت کی ریت پر ایک ابدی نقش چھوڑ گئی ہیں، جو پیغام دیتی ہیں کہ ایک متحد اور ایمان سے سرشار قوم کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی۔ ان ہیروز کی میراث آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے اور ان کا وقار ہمیشہ زندہ رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آج پوری قوم اپنے ان شہیدوں، غازیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ افواجِ پاکستان نے نہ صرف دشمن کی جارحیت اور دہشت گردی کا مقابلہ کیا بلکہ قدرتی آفات اور آزمائش کی گھڑیوں میں بھی اپنی قوم کا سہارا بنی۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ مسلح افواج ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے ہر ممکن کردار ادا کر رہی ہیں، اور یومِ دفاع و شہدا کو انتہائی عاجزی اور انکساری کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔پاکستان کی مسلح افواج نے اس عہد کا اعادہ کیا ہے کہ مادرِ وطن کے دفاع کی مقدس ذمہ داری ہمیشہ بہادری اور جانفشانی کے ساتھ نبھائی جائے گی۔ امن و استحکام کو متاثر کرنے والی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ آخر میں دعا کی گئی: اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن، استحکام اور طاقت عطا فرمائے۔

Previous Post

این سی سی آئی اے کی گھنٹی بج گئی, یوٹیوبر رجب بٹ طلب

Next Post

امریکی فوجی طیارہ پاکستان پہنچ گیا، سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی فراہمی

Next Post
امریکی فوجی طیارہ پاکستان پہنچ گیا، سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی فراہمی

امریکی فوجی طیارہ پاکستان پہنچ گیا، سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی فراہمی

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist