تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کینیڈا میں طلبا کے خواب چکناچور، ویزا ریجیکشن 62 فیصد تک پہنچ گیا

by ویب ڈیسک
ستمبر 4, 2025
امریکا :  بین الاقوامی طالب علموں  کے اچانک ویزے منسوخ
Share on FacebookShare on Twitter

کینیڈا، جو کبھی غیر ملکی طلبا کے لیے خوابوں کی سرزمین سمجھا جاتا تھا، اب اپنی امیگریشن پالیسی میں ایسے سخت موڑ لے رہا ہے جس نے ہزاروں نوجوانوں کے خوابوں کو دھچکا پہنچایا ہے۔ کینیڈین امیگریشن اور مہاجرین کے ادارے (IRCC) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں اب تک 62 فیصد سٹوڈنٹ ویزا درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔ یہ شرح گزشتہ سال کے 52 فیصد اور ماضی کے اوسط 40 فیصد سے کہیں زیادہ ہے، یعنی ویزا ریجیکشن اپنی دس سالہ بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ اس پالیسی کا سب سے زیادہ نشانہ بھارتی طلبا بنے ہیں، جن کی 80 فیصد درخواستیں رد کر دی گئیں۔ یاد رہے کہ صرف 2024 میں ہی کینیڈا نے ایک ملین (دس لاکھ) غیر ملکی طلبا کو خوش آمدید کہا تھا جن میں 41 فیصد بھارت، 12 فیصد چین اور ہزاروں ویتنام سے تعلق رکھتے تھے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سختیاں کسی بیرونی دباؤ کے باعث نہیں بلکہ کینیڈا کے اندرونی مسائل، خصوصاً ہاؤسنگ بحران اور انفراسٹرکچر پر دباؤ کی وجہ سے ہیں۔

بارڈر پاس کی صدر، جانتھن شرمن کے مطابق، اب ہر درخواست کو پہلے سے کہیں زیادہ باریک بینی سے پرکھا جا رہا ہے۔ مزید یہ کہ طلبا کے لیے مالی ثبوت کے معیار میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے اور اب ویزا حاصل کرنے کے لیے کم از کم 20 ہزار 635 کینیڈین ڈالر دکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2025 میں صرف 4 لاکھ 37 ہزار اسٹڈی پرمٹس جاری کیے جائیں گے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد کم ہیں۔ ان میں سے 73 ہزار پوسٹ گریجویٹ، جب کہ تقریباً 2 لاکھ 43 ہزار انڈر گریجویٹ اور دیگر پروگرامز کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ مشکل صرف ویزا پر نہیں رکی، بلکہ ورک پرمٹ حاصل کرنے کے اصول بھی سخت کر دیے گئے ہیں۔ اب غیر ملکی گریجویٹس کو انگریزی یا فرانسیسی زبان کے ٹیسٹ نتائج لازمی دینا ہوں گے اور اگر کوئی طالب علم کسی غیر منظور شدہ پروگرام میں منتقل ہوا تو وہ ورک پرمٹ کے اہل نہیں رہے گا۔ حیرت انگیز طور پر، کینیڈا نے وہ اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ سکیم بھی بند کر دی ہے جو طلبا کے لیے آسانی پیدا کرنے کے لیے بنائی گئی تھی۔ اس سکیم کے تحت مالی ثبوت دکھائے بغیر ویزا پروسیسنگ تیز کی جاتی تھی۔یوں کینیڈا کی نئی پالیسیوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہاں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبا کو اب پہلے سے زیادہ مالی اور قانونی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Previous Post

سی پیک فیز ٹو اور 5 نئے کوریڈورز قائم کرنے کا فیصلہ

Next Post

جنوبی پنجاب میں سیلاب کا خطرہ برقرار، بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ

Next Post
جنوبی پنجاب میں سیلاب کا خطرہ برقرار، بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ

جنوبی پنجاب میں سیلاب کا خطرہ برقرار، بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist