تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اے سی پتوکی فرقان احمد خان کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا اعلان

by ویب ڈیسک
ستمبر 1, 2025
اے سی پتوکی فرقان احمد خان کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا اعلان
Share on FacebookShare on Twitter

پنجاب کا دل آج ایک ایسے فرض شناس افسر کو یاد کر رہا ہے، جس نے اپنی جان کی بازی لگا کر عوام کی خدمت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی، فرقان احمد خان جو کینسر جیسے مہلک مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود سیلاب متاثرین کے درمیان ڈٹے رہے—فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے شہید ہو گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مرحوم کی بے لوث خدمات کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کے لیے  اعلیٰ سول ایوارڈ دینے اور لواحقین کو ایک کروڑ روپے گرانٹ دینے کی منظوری دے دی۔ چار روز تک بلا تھکے ریلیف سرگرمیوں میں مصروف رہنے والے فرقان احمد خان متاثرین کو خوراک، ادویات اور بنیادی سہولیات پہنچاتے رہے۔ ان کی زندگی عوام کے درد کو کم کرنے میں گزری اور انجام بھی اسی مشن کی تکمیل پر ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ:
"فرقان احمد جیسے افسر قوم کے حقیقی ہیرو ہیں، جنہوں نے مشکل ترین حالات میں عوام کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی فرض شناسی اور قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔”

مرحوم اسسٹنٹ کمشنر کی شہادت نے ثابت کر دیا کہ انسانیت کی خدمت ہی اصل اعزاز ہے۔

Previous Post

افغانستان کا صوبہ کنڑ ہولناک زلزلے سے لرز اٹھا، سیکڑوں زندگیاں ملبے تلے دفن

Next Post

دہشت گردی اور علیحدگی پسندی پورے خطے کے لیے خطرہ

Next Post
دہشت گردی اور علیحدگی پسندی پورے خطے کے لیے خطرہ

دہشت گردی اور علیحدگی پسندی پورے خطے کے لیے خطرہ

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist