پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی رومانوی فلم "عبیر گلال” آخرکار دنیا بھر میں ریلیز کے لیے نئی تاریخ کے ساتھ سامنے آ گئی ہے۔ہدایتکارہ آرتی ایس باگدی اور پروڈیوسر وویک بی اگروال کی اس فلم کو اب 12 ستمبر 2025 سے دنیا کے 75 ممالک میں ایک ہزار سے زائد اسکرینز پر نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ یہ فلم اس سے قبل 29 اگست کو ریلیز ہونا تھی لیکن پاک-بھارت کشیدگی کے باعث اس کی ریلیز روک دی گئی۔ بھارت میں اس پر پابندی برقرار ہے، تاہم پروڈیوسرز پُرامید ہیں کہ "عبیر گلال” بھارت کے بغیر بھی عالمی سطح پر شاندار بزنس کرے گی۔

پاکستان میں مداحوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ فلم اپنی پرانی تاریخ یعنی 29 اگست 2025 کو ہی ریلیز کی جائے گی۔ فواد خان کے چاہنے والے اس لمحے کے شدت سے منتظر ہیں۔ فلم کا میوزک معروف موسیقار امیت ترویدی نے کمپوز کیا ہے۔ گانے ریلیز کے ساتھ ہی بےحد مقبول ہو چکے ہیں اور مداحوں کو فلم کے سینما میں آنے سے پہلے ہی اپنی طرف متوجہ کر چکے ہیں۔”عبیر گلال” نہ صرف ایک فلم ہے بلکہ ایک ایسا سینما ایونٹ بننے جا رہی ہے جسے پاکستانی شائقین ہمیشہ یاد رکھیں گے۔







Discussion about this post