تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کم عمر ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل

by ویب ڈیسک
اگست 22, 2025
کم عمر ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے مقبول ترین کم عمر ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹرز میں سے ایک طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ پلیٹ فارم نے مستقل طور پر معطل کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے منفرد اور فیملی بیسڈ کانٹینٹ کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے طلحہ احمد نے فیس بُک پر اس خبر کی تصدیق کی۔  طلحہ کے بھائی طحہٰ احمد نے بتایا کہ انسٹاگرام کے مطابق طلحہ احمد کی عمر 13 سال سے کم ہے، اسی بنیاد پر ان کا اکاؤنٹ معطل کیا گیا۔ حالانکہ طلحہ اس وقت 16 سال کے ہیں۔

اپیل اور کاغذات کی فراہمی

طحہٰ احمد کے مطابق اکاؤنٹ معطلی کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر اپیل دائر کی۔ پلیٹ فارم کی جانب سے طلحہ کی عمر کی تصدیق کے لیے شناختی کارڈ یا دیگر دستاویزات مانگے گئے۔ چونکہ طلحہ کے پاس ابھی شناختی کارڈ یا ب فارم موجود نہیں تھا، اس لیے انہوں نے اسکول کے کاغذات جمع کرائے جن پر نام، تصویر اور عمر درج تھی۔ تاہم اس کے باوجود انسٹاگرام نے اب تک اکاؤنٹ بحال نہیں کیا۔

آئندہ کا لائحہ عمل

انہوں نے مزید کہا کہ یہ واضح نہیں کہ اکاؤنٹ کو رپورٹ کیا گیا ہے، عارضی معطل کیا گیا ہے یا مستقل طور پر بند کردیا گیا۔ لیکن امکان ہے کہ طلحہ احمد جلد نئے اکاؤنٹ سے دوبارہ کانٹینٹ کری ایشن شروع کریں گے۔

عوامی ردِعمل

طلحہ احمد کے فیس بُک پیج پر ان کے مداح مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا "جہاں تک ویڈیو پہنچنی تھی پہنچ گئی", جبکہ دوسرے نے سوال اٹھایا کہ اگر طلحہ کی عمر واقعی 16 سال ہے تو پھر ان کا اکاؤنٹ کیوں بین ہوا؟ خیال رہے کہ طلحہ احمد سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز رکھتے ہیں اور ان کی ویڈیوز زیادہ تر سیاسی، سماجی اور گھریلو موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔ مداحوں کو امید ہے کہ نئے اکاؤنٹ کے ذریعے وہ دوبارہ سوشل میڈیا پر فعال ہوں گے۔

Previous Post

جناح ہاؤس حملہ کیس: شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Next Post

میلبرن اسٹارز کا پاکستانی شائقین کیلئے ’ہاؤس آف رؤف‘ اسٹینڈ بنانے کا اعلان

Next Post
میلبرن اسٹارز کا پاکستانی شائقین کیلئے ’ہاؤس آف رؤف‘ اسٹینڈ بنانے کا اعلان

میلبرن اسٹارز کا پاکستانی شائقین کیلئے ’ہاؤس آف رؤف‘ اسٹینڈ بنانے کا اعلان

Discussion about this post

تار نامہ

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

ٹرمپ انتظامیہ کی  اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

ٹرمپ انتظامیہ کی اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

امریکہ کی ثالثی کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق

ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے

سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 31 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں کارروائیاں،15 دہشت گرد ہلاک

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist