تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

برطانیہ کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 60 کروڑ روپے کی ہنگامی امداد کا اعلان

by ویب ڈیسک
اگست 22, 2025
پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں طوفانی بارشیں، سیلاب کی تباہ کاریاں
Share on FacebookShare on Twitter

برطانیہ نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 1.33 ملین پاؤنڈ (تقریباً 60 کروڑ روپے) کی انسانی ہمدردی پر مبنی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس امداد سے پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے سات متاثرہ اضلاع میں دو لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد کو سہولت فراہم کی جائے گی۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میرجوٹ کے مطابق، برطانیہ کی تعاون سے متاثرہ کمیونٹیز کو فوری مدد پہنچائی جا رہی ہے، جس میں خشک راشن، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز، موبائل میڈیکل کیمپس، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، نہری نظام کی مرمت اور زرعی معاونت شامل ہے۔

فوری امدادی سرگرمیاں

  • اب تک 2,400 مقامی رضاکاروں کو سرچ اینڈ ریسکیو کی خصوصی تربیت دی جا چکی ہے۔

  • 25 تربیت یافتہ رضاکار چارسدہ سے ریسکیو 1122 کی معاونت کے لیے بونیر پہنچ چکے ہیں۔

  • کئی علاقوں میں موبائل میڈیکل کیمپس قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہاں بنیادی صحت کی سہولتیں فراہم کی جا سکیں جہاں کلینکس کو نقصان پہنچا ہے۔

  • متاثرہ خاندانوں کو خیمے، خشک راشن، گھریلو سامان اور خواتین کے لیے ڈگنٹی کٹس بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

شفاف اور منظم تقسیم

امدادی سرگرمیوں کو تیز اور مؤثر بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی ہمدردی (UNOCHA) اور دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے تاکہ ہر متاثرہ خاندان تک امداد بروقت پہنچ سکے۔

سندھ میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام

برطانوی تعاون سے سندھ میں بھی ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس کے تحت صوبائی اور ضلعی سطح پر "ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ونگز” قائم کرنے کے لیے بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ایک آن لائن ڈیش بورڈ بھی تیار کیا گیا ہے جو محفوظ پناہ گاہوں، طبی سامان اور ریسکیو آلات کے اعدادوشمار کو یکجا کرتا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل ممکن بنایا جا سکے۔

Previous Post

سعودی عرب کا بڑا اعلان , عمرہ ویزا کا حصول مزید آسان

Next Post

جناح ہاؤس حملہ کیس: شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Next Post
جناح ہاؤس حملہ کیس: شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جناح ہاؤس حملہ کیس: شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist