تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کو 30 اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

by ویب ڈیسک
اگست 22, 2025
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کو 30 اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور کی سیشن عدالت نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور حکام کو 30 اگست تک ان کی گرفتاری سے روک دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفریاب نے یہ فیصلہ 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض سنایا۔ عدالت میں عروب جتوئی کے وکیل ایڈووکیٹ چوہدری عرفان فیض کالر نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ تفتیش میں شامل ہونے کو تیار ہیں مگر گرفتاری کا خدشہ ہے۔

تفتیشی عمل

عروب جتوئی بدھ کے روز نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے سامنے پیش ہوئیں۔ ان کا بیان ڈیڑھ گھنٹے تک ریکارڈ کیا گیا، اس دوران مختلف سوالات بھی کیے گئے۔ ان کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ 19 اگست کو انہیں دو گھنٹے تک غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا اور ان کا موبائل فون بھی لے لیا گیا تھا۔

ایجنسی نے عروب جتوئی کو 20 اگست کو گلبرگ II لاہور دفتر میں طلب کیا تھا تاکہ وہ آن لائن جوا کھیلنے والی ایپس کی تشہیر سے متعلق تحقیقات میں شامل ہوسکیں۔

مقدمے کی نوعیت

این سی سی آئی اے یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف غیر قانونی بیٹنگ اور جوا کھیلنے والی ایپس کی تشہیر کے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ انہیں 17 اگست کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت نے انہیں 23 اگست تک ایجنسی کی تحویل میں دے رکھا ہے۔

ان کے خلاف مقدمہ ریاست کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں درج دفعات درج ذیل ہیں:

  • پیکا 2016: سیکشن 13 (الیکٹرانک جعلسازی)، سیکشن 14 (الیکٹرانک فراڈ)، سیکشن 25 (اسپیم)، سیکشن 26 (اسپوفنگ)

  • پاکستان پینل کوڈ: دفعات 294-بی اور 420

یہ کیس 13 جون کو موصول ہونے والی اس اطلاع سے شروع ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ چند یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز جوا اور بیٹنگ ایپس کی تشہیر کرکے مالی فوائد حاصل کر رہے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق عوام نے ان ایپس میں سرمایہ لگا کر بھاری نقصان اٹھایا، جبکہ سعد الرحمن پر متعدد ایپس جیسے بنومو، 1ایکس بیٹ، بیٹ 365، بی 9 گیمز وغیرہ کو اپنے یوٹیوب چینل پر پروموٹ کرنے کا الزام ہے۔

پس منظر

عروب جتوئی نے 2022 میں ڈکی بھائی سے منگنی و نکاح کی مشترکہ تقریب میں شادی کی تھی، جس میں مشہور یوٹیوبرز بھی شریک ہوئے تھے۔ 2024 میں اس جوڑے کو سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کے الزام میں لاہور پولیس نے حراست میں بھی لیا تھا۔

Previous Post

کراچی میں غیر متوقع بارش ، نظامِ زندگی متاثر، 15 ہلاکتیں

Next Post

سعودی عرب کا بڑا اعلان , عمرہ ویزا کا حصول مزید آسان

Next Post
اے لوگو ! مصیبتوں اور فساد سے دور رہو، خطبہ حج

سعودی عرب کا بڑا اعلان , عمرہ ویزا کا حصول مزید آسان

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist