تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

فیلڈ مارشل نےکوئی انٹرویو نہیں دیا، پی ٹی آئی اور معافی کاذکر نہیں ہوا

by ویب ڈیسک
اگست 21, 2025
آئی ایس پی آر انٹرنشپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے خصوصی نشست
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ برسلز میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کسی قسم کی سیاسی گفتگو نہیں کی اور نہ ہی کسی معافی کا ذکر کیا۔ تقریب میں سیکڑوں افراد شریک تھے جنہوں نے تصاویر بنوائیں، تاہم آرمی چیف کی باتوں کو ذاتی مفاد کے لیے توڑ مروڑ کر انٹرویو کے طور پر پیش کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے واضح کیا کہ جو بھی شخص غیر قانونی عمل کرے گا، اسے قانون کے مطابق جرم کا جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں اعلیٰ پولیس افسران اور دیگر افراد کو شدید نقصان اٹھانا پڑا، جو آج بھی اس کے اثرات بھگت رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان خطے کی تقدیریں بدلنے والا ملک ہے، اسی لیے دشمن قوتیں اس پر بار بار حملہ آور ہوتی ہیں۔ بھارت نے یہ سمجھا کہ حملوں اور دہشت گرد پراکسیز کے ذریعے پاک فوج کو بدنام کیا جا سکتا ہے، لیکن پاکستان اور پاک فوج کے بھرپور جواب نے ان کے تمام عزائم ناکام بنا دیے۔انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے ہر محاذ پر دشمن کا مقابلہ کیا۔ ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے 2014 کے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد ناگزیر ہے۔ فی الحال صرف پہلے نکتے پر عمل ہو رہا ہے، جبکہ باقی 13 نکات پر فوری عملدرآمد ضروری ہے تاکہ گورننس کے خلا کو پر کیا جا سکے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مزید کہا کہ یہ خلا فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی جانوں کی قربانی دے کر پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جرائم میں ملوث غیر قانونی افغان باشندوں کے اخراج پر عمل درآمد ہونا چاہیے، لیکن افسوس کہ ملک کے چند سیاسی اور جرائم پیشہ عناصر اس عمل میں رکاوٹ بننے کی کوشش کرتے ہیں۔

Previous Post

ڈکی بھائی پر غیر قانونی بیٹنگ ایپس کی پروموشن کا الزام

Next Post

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا عالمی اعتراف

Next Post
دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی پاکستان اور بلوچستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، آرمی چیف

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا عالمی اعتراف

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist