تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، 48 گھنٹوں میں 307 اموات

by ویب ڈیسک
اگست 16, 2025
خیبرپختونخوا میں بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، 48 گھنٹوں میں 307 اموات
Share on FacebookShare on Twitter

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اموات کی تعداد 307 تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ نقصان ضلع بونیر میں ہوا، جہاں اب تک 184 افراد جاں بحق ہوئے، شانگلہ میں 36، مانسہرہ میں 23، سوات میں 22، باجوڑ میں 21، بٹ گرام میں 15 اور دیر میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ زخمیوں کی تعداد 23 بتائی گئی ہے جن میں 17 مرد، 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبے بھر میں مجموعی طور پر 74 مکانات کو نقصان پہنچا ہے، جن میں سے 11 مکمل تباہ ہوگئے جبکہ 63 جزوی طور پر متاثر ہوئے۔

امدادی کارروائیاں اور حکومتی اقدامات

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں مسلسل رابطے میں ہیں، صورت حال کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور سیاحتی مقامات کی شاہراہوں کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے فوری امدادی فنڈز جاری کرنے اور تمام اداروں کو ریلیف سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

فوج اور ایف سی کا فلڈ ریلیف آپریشن

پاک فوج اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کی جانب سے بونیر، سوات اور باجوڑ میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔ فوجی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے متاثرین کو راشن اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ فوج کے مزید دستے بھی امدادی سرگرمیوں کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں اور آپریشن متاثرین کی مکمل بحالی تک جاری رہے گا۔

عوام کے لیے ہدایت

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو موسمی صورتحال سے باخبر رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر 24 گھنٹے فعال ہے اور عوام کسی بھی ہنگامی صورت حال یا اطلاع کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Previous Post

خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات کے دوہری چیلنجز: ہیلی کاپٹر حادثہ اور سیلابی تباہ کاریاں

Next Post

پہلی بار فلسطین کی نمائندگی، نادین ایوب مس یونیورس کے اسٹیج پر

Next Post
پہلی بار فلسطین کی نمائندگی، نادین ایوب مس یونیورس کے اسٹیج پر

پہلی بار فلسطین کی نمائندگی، نادین ایوب مس یونیورس کے اسٹیج پر

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist