تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

فتنۃ الہندوستان کے مزید 3 دہشت گرد ہلاک، 4 دن میں کل 50 مارے گئے

by ویب ڈیسک
اگست 12, 2025
ژوب میں بڑا آپریشن ، دو روز میں 47 خوارج ہلاک، بھارتی سرپرستی کا انکشاف
Share on FacebookShare on Twitter

بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے سمبازا میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، جس کے بعد گزشتہ 4 روز میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 سے 9 اگست کے دوران ژوب کے اسی علاقے میں ایک بڑے آپریشن کے نتیجے میں 47 خوارج ہلاک کیے گئے تھے۔ بعد ازاں 10 اور 11 اگست کی درمیانی شب ایک اور ہدفی کارروائی میں مزید 3 دہشت گرد مارے گئے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، جو ملک میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز قومی دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں اور ملک میں ترقی و امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گی۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے بلوچستان میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی سازشوں کو چکنا چور کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی ژوب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والے جوانوں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا کر امن قائم رکھنے پر سیکیورٹی ادارے پوری قوم کے شکر گزار ہیں۔ 7 اگست سے جاری ان آپریشنز میں اب تک 50 خوارج اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے محافظ ہر محاذ پر دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے کھڑے ہیں۔

Previous Post

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ ، چین پر بھاری محصولات کا نفاذ مزید 90 دن مؤخر

Next Post

پاکستان کا امریکا کی جانب سے بی ایل اے کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا خیرمقدم

Next Post
پاکستان کی اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کا امریکا کی جانب سے بی ایل اے کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا خیرمقدم

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist