تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ٹرمپ کی میزبانی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے پر دستخط

by ویب ڈیسک
اگست 9, 2025
ٹرمپ کی میزبانی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے پر دستخط
Share on FacebookShare on Twitter

دنیا کی تاریخ میں ایک نیا باب اُس وقت رقم ہوا جب واشنگٹن ڈی سی کے وائٹ ہاؤس میں آذربائیجان اور آرمینیا کے رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی میزبانی میں دہائیوں سے جاری تنازع کو ختم کرنے والے تاریخی امن معاہدے پر دستخط کیے۔ ایک لمحہ جو برسوں کی جنگ، کشیدگی اور خونریزی کے بعد امید اور دوستی کی روشنی بن کر اُبھرا۔ ، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پشینیان نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا تو ہال تالیوں سے گونج اُٹھا۔ صدر ٹرمپ نے اسے "تاریخی سنگِ میل” قرار دیتے ہوئے کہا،

"یہ معاہدہ میں نے برسوں سے دیکھنے کا انتظار کیا، اب قفقاز کا نقشہ امن اور ترقی کے رنگوں سے روشن ہو گا”۔

یہ معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان اہم ٹرانسپورٹ اور تجارتی راستے کھولے گا بلکہ خطے میں امریکی اثر و رسوخ کو بھی بڑھائے گا۔ یاد رہے کہ 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں دونوں ملک ناگورنو- اراباخ کے مسئلے پر خونریز جنگ لڑ چکے ہیں۔ اس بار، معاہدے میں وعدہ کیا گیا کہ لڑائی ہمیشہ کے لیے ختم ہو گی، اور تجارت، سیاحت، کاروبار اور سفارت کاری کے نئے دروازے کھلیں گے۔

صدر علیوف نے پُرجوش لہجے میں کہا،

"آج ہم قفقاز میں امن کی بنیاد رکھ رہے ہیں، جنگ اور قبضوں میں ضائع ہونے والے برس اب ماضی کا قصہ ہیں”۔ وزیر اعظم پشینیان نے بھی اسے تعلقات میں "ایک نیا دور” قرار دیا۔

امریکا نے معاہدے کے تحت "ٹرمپ روٹ فار انٹرنیشنل پیس اینڈ پراسپیرٹی” کے نام سے ایک بڑا ٹرانزٹ کوریڈور بنانے کا اعلان کیا، جو آذربائیجان کو اس کے نخچیوان انکلیو سے جوڑے گا — ایک خواب جو برسوں سے سفارتی تعطل میں پھنسا ہوا تھا۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا،

"پینتیس سال وہ لڑتے رہے، آج وہ دوست ہیں — اور ہمیشہ دوست رہیں گے”۔

یہ اجلاس صرف امن معاہدہ نہیں بلکہ خطے کی طاقت کے توازن میں بڑی تبدیلی کی علامت بھی ہے، کیونکہ روس کے عشروں پر محیط اثر کو امریکی ثالثی نے پیچھے دھکیل دیا۔ اس بار ماسکو کی تجاویز کو مسترد کر کے فریقین نے امریکی حل کو ترجیح دی، اور صدر ولادیمیر پیوٹن خود اس اعلان سے کچھ دیر قبل خبروں میں رہے جب ٹرمپ نے ان سے الاسکا میں ملاقات کا اعلان کیا۔

Pakistan welcomes the historic peace agreement signed between the Republic of Azerbaijan and the Republic of Armenia at the White House Summit under the auspices of U.S. President Donald J. Trump @realDonaldTrump

This landmark development marks the dawn of a new era of peace,…

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 9, 2025

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اس معاہدے کا پُرجوش خیر مقدم کرتے ہوئے اسے "جنوبی قفقاز میں امن، استحکام اور تعاون کے نئے دور کا آغاز” قرار دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں انہوں نے صدر علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارکباد پیش کی، اور کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے برادر ملک کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور اس تاریخی لمحے میں بھی ان کے ساتھ ہے۔

شہباز شریف نے امریکا اور صدر ٹرمپ کے کردار کو بھی سراہا، جنہوں نے دونوں فریقین کو ایک میز پر لا کر ایسا معاہدہ ممکن بنایا جو تجارت، رابطوں اور علاقائی انضمام کے نئے راستے کھولتا ہے۔

آخر میں وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ امن معاہدہ دنیا کے اُن تمام خطوں کے لیے مثال بنے گا جو برسوں سے تنازعات کی لپیٹ میں ہیں، اور امن کی یہ روشنی عالمی سفارت کاری کا نیا چراغ ثابت ہو گی۔

Previous Post

لیاری کے نوجوانوں کا عزم

Next Post

ایف آئی اے کا سائبر فراڈ الرٹ ، عوام جعلی پیغامات سے ہوشیار رہیں

Next Post
ایف آئی اے کا سائبر فراڈ الرٹ ،  عوام جعلی پیغامات سے ہوشیار رہیں

ایف آئی اے کا سائبر فراڈ الرٹ ، عوام جعلی پیغامات سے ہوشیار رہیں

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist