تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاک بحریہ کے سربراہ کو ترکیہ کا اعلیٰ عسکری اعزاز

by ویب ڈیسک
اگست 5, 2025
پاک بحریہ کے سربراہ کو ترکیہ کا اعلیٰ عسکری اعزاز
Share on FacebookShare on Twitter

ترکیہ نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو اُن کی پیشہ ورانہ خدمات، پاک-ترک دفاعی تعلقات کے فروغ، اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی میں گرانقدر کردار پر اعلیٰ عسکری اعزاز "لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز” سے نوازا ہے۔ایڈمرل نوید اشرف کو یہ اعزاز ترک نیول فورسز کے ہیڈکوارٹرز میں ایک پُروقار تقریب کے دوران پیش کیا گیا، جہاں اُنہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ترک نیول فورسز کے کمانڈر سے اُن کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ بحری تعاون، مشترکہ مشقوں اور دفاعی شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران نیول چیف نے ترک وزیر دفاع، چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر ترکش نیوی فلیٹ سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔ ان نشستوں میں علاقائی سلامتی، مشترکہ آپریشنز، تربیتی تعاون اور تکنیکی شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے استنبول میں واقع ترک نیول شپ یارڈ کا دورہ کرتے ہوئے ملجم پراجیکٹ کا جائزہ لیا، جو دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون کی ایک روشن مثال ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے گولچک نیول بیس کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے ترک نیوی کی آبدوز سازی کی صلاحیتوں کا مشاہدہ کیا۔ دورے کے دوران نیول چیف نے ترک نیوی کی مختلف تنصیبات، جہازوں اور بحری تربیتی اداروں کا دورہ کیا۔ وہ ترکیہ کے بانی رہنما مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر بھی گئے اور پھولوں کی چادر چڑھائی، جہاں انہوں نے اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔ ایڈمرل نوید اشرف کا یہ دورہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین بحری تعاون، اعتماد اور اسٹریٹجک ہم آہنگی کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا سبب بنے گا، جو خطے میں امن و استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔

Previous Post

پی ٹی آئی کا نیا احتجاجی مرحلہ ، بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے تحریک

Next Post

چین نے اگر ٹک ٹاک کی فروخت نہ کی تو امریکا میں ایپ بند کر دی جائے گی، امریکا

Next Post
ٹک ٹاک کا نیا "صرف امریکی” ورژن M2 ستمبر میں

چین نے اگر ٹک ٹاک کی فروخت نہ کی تو امریکا میں ایپ بند کر دی جائے گی، امریکا

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist