تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی کامیابی

by ویب ڈیسک
اگست 1, 2025
ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی کامیابی
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے معرکے میں 14 رنز سے یادگار فتح حاصل کرلی۔ شاندار بیٹنگ اور نپی تلی بولنگ نے ویسٹ انڈین سورماؤں کو بے بس کر دیا۔لاؤڈرہل، فلوریڈا میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔ نوجوان اوپنر صائم ایوب نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 57 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، جس میں کئی خوبصورت اسٹروکس شامل تھے۔ ان کے علاوہ فخر زمان نے 28 اور حسن نواز نے 24 قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمار جوزف نے متاثر کن بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز ہی بنا سکی۔ اننگز میں جانسن چارلس اور جیول اینڈریو نے 35، 35 رنز بنائے، جبکہ جیسن ہولڈر 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، مگر پاکستانی بولرز نے انہیں کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ بولنگ کے شعبے میں محمد نواز نے تجربے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، جب کہ صائم ایوب نے اپنی آل راؤنڈ صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے 2 قیمتی وکٹیں بھی حاصل کیں۔ شاہین آفریدی اور سفیان مقیم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ صائم ایوب کو شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے بعد از میچ گفتگو میں کہا کہ:

"ٹیم کی جانب سے جو ذمہ داری ملے، اسے ایمان داری اور جذبے سے نبھانے کی کوشش کرتا ہوں۔”

اس فتح کے ساتھ پاکستان نے نہ صرف سیریز میں برتری حاصل کی بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے اعتماد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔ اس میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی: صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، محمد حارث (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا (کپتان)، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور سفیان مقیم۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اب تک 21 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں پاکستان نے 15 فتوحات سمیٹی ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کو صرف 3 میچز میں کامیابی حاصل ہوئی، اور 3 میچز بے نتیجہ رہے۔ ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی  بابر اعظم، محمد رضوان، نسیم شاہ اور عبداللہ شفیق  امریکا روانہ ہوچکے ہیں، جہاں وہ اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی، جہاں ٹرینیڈاڈ کے خوبصورت میدانوں میں 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ یہ ون ڈے سیریز 8 اگست سے آغاز کرے گی، اور شائقینِ کرکٹ ایک بار پھر سنسنی خیز مقابلوں کے لیے پرجوش ہیں۔

Previous Post

خیبرپختونخوا سے مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب

Next Post

علی امین گنڈاپور کا بھارت کو پیغام: دہشتگردی کے اصل سرپرست کو دنیا کے سامنے بےنقاب کروں گا

Next Post
کے پی میں طلباء یونین بحال کرنے کا اعلان

علی امین گنڈاپور کا بھارت کو پیغام: دہشتگردی کے اصل سرپرست کو دنیا کے سامنے بےنقاب کروں گا

Discussion about this post

تار نامہ

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

ٹرمپ انتظامیہ کی  اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

ٹرمپ انتظامیہ کی اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

امریکہ کی ثالثی کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق

ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist