تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

لاہور : آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے لوٹ مار کرنے والا 4 رکنی گروہ پکڑا گیا

by ویب ڈیسک
جولائی 30, 2025
سری لنکا : 43 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی پر اتفاق
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور پولیس نے آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے خطرناک گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ حیران کن طور پر اس نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ کوئی اور نہیں بلکہ کمپنی کا سافٹ ویئر آپریٹر نکلا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق تارڑ نے بتایا کہ گرفتار ملزم فرحان کمپنی کے دفتر میں بطور سافٹ ویئر آپریٹر کام کرتا تھا۔ وہ اپنے ساتھیوں  کاشف، فیصل اور ولید  کے لیے جعلی اکاؤنٹس تیار کرتا، جن کے ذریعے وہ کوریئر سروسز کا بہانہ بنا کر قیمتی سامان چرا کر فرار ہو جاتے۔ پولیس کے مطابق، یہ گروہ اب تک لاکھوں روپے مالیت کی الیکٹرانک اشیا، ملبوسات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ چکا ہے۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے دو پستول، چوری شدہ سامان اور جعلی اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی برآمد کرلی گئیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ اس نیٹ ورک کا سراغ پولیس ٹیم کی محنت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ممکن ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

Previous Post

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دشمن کو دوٹوک پیغام ، ہائبرڈ جنگ کے ہتھکنڈے ناکام ہوں گے

Next Post

ہمت ہے تو مودی جی بتائیں کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں

Next Post
ہمت ہے تو مودی جی بتائیں کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں

ہمت ہے تو مودی جی بتائیں کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist