تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر ذہنی طور پر صحت مند قرار

by ویب ڈیسک
جولائی 25, 2025
نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر ذہنی طور پر صحت مند قرار
Share on FacebookShare on Twitter

نور مقدم قتل کیس میں سزائے موت پانے والے مرکزی مجرم ظاہر ذاکر جعفر کو ذہنی و نفسیاتی طور پر مکمل طور پر صحت مند قرار دے دیا گیا ہے۔ پمز اسپتال اسلام آباد کے ماہرین نے تفصیلی معائنے کے بعد  بتایا ہے کہ مجرم میں کسی قسم کی ذہنی بیماری یا دماغی خرابی کے شواہد موجود نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  یہ معائنہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر 21 جولائی کو کیا گیا، جس میں پمز کے دو رکنی میڈیکل بورڈ نے شرکت کی۔ بورڈ میں شامل ماہر امراض نفسیات اور نیورولوجسٹ نے ظاہر جعفر کا تفصیلی معائنہ کیا، جس کے بعد رپورٹ میں اسے ذہنی طور پر متوازن اور مزاج کے لحاظ سے نارمل قرار دیا گیا۔

رحم کی اپیل کی تیاری

معلوم ہوا ہے کہ  ظاہر جعفر کے اہلِ خانہ اب صدرِ مملکت کے سامنے رحم کی اپیل دائر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ اس اپیل کے تناظر میں ہی ذہنی حالت کے معائنے کی درخواست کی گئی تھی، تاہم پمز ہسپتال کی انتظامیہ نے میڈیکل رپورٹ پر کوئی عوامی بیان یا وضاحت جاری نہیں کی۔

سپریم کورٹ میں نظرثانی کی اپیل

یہ پیش رفت اُس وقت سامنے آئی ہے جب ظاہر جعفر نے دو روز قبل سپریم کورٹ میں اپنی سزائے موت کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے مجرم کی ذہنی حالت کا درست تعین نہیں کروایا اور میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے مطالبے کو نظرانداز کیا گیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ مجرم کے خلاف فیصلہ ویڈیو ریکارڈنگز کی بنیاد پر دیا گیا، جو ٹرائل کے دوران مکمل طور پر درست ثابت نہیں ہوئیں۔ ساتھ ہی یہ مؤقف بھی اختیار کیا گیا کہ وہ ویڈیوز مجرم کو فراہم ہی نہیں کی گئیں، جس سے شفاف ٹرائل کے اصول متاثر ہوئے۔

پس منظر

یاد رہے کہ سابق پاکستانی سفیر شوکت مقدم کی صاحبزادی نور مقدم کو جولائی 2021 میں اسلام آباد میں بہیمانہ طور پر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس قتل کیس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور اسے پاکستان کی عدالتی تاریخ کے سب سے ہائی پروفائل مقدمات میں شمار کیا جاتا ہے۔اسلام آباد کی عدالت نے تمام شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ظاہر جعفر کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی تھی، جسے بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔

Previous Post

ہلک ہوگن، ریسلنگ کی دنیا کا شہنشاہ، 71 برس کی عمر میں رخصت

Next Post

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی سپریم کورٹ جانے کے لیے متحرک

Next Post
سانحہ 9 مئی میں پی ٹی آئی کے براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی سپریم کورٹ جانے کے لیے متحرک

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist