تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بابوسر اور قراقرم شاہراہ پر پھنسے سیاحوں کی مدد کے لیے پاک فوج کا ہنگامی ریسکیو آپریشن

by ویب ڈیسک
جولائی 22, 2025
بابوسر اور قراقرم شاہراہ پر پھنسے سیاحوں کی مدد کے لیے پاک فوج کا ہنگامی ریسکیو آپریشن
Share on FacebookShare on Twitter

گلگت بلتستان اور ملحقہ علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث بابوسر ٹاپ اور قراقرم ہائی وے پر متعدد سیاح اور مسافر پھنس گئے، جنہیں ریسکیو کرنے کے لیے پاک فوج، جی بی اسکاؤٹس اور دیگر اداروں نے بھرپور کارروائی کا آغاز کیا۔ چلاس کے قریب سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ پر سیلابی ریلے میں کئی افراد بہہ گئے تھے، جس کے بعد ہیلی کاپٹرز کے ذریعے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل شروع ہوا۔ پاک فوج کی ٹیمیں متاثرین کو خوراک، پینے کا پانی، اور طبی امداد فراہم کر رہی ہیں، جب کہ سڑکوں کی بحالی کے لیے بھاری مشینری اور افرادی قوت سرگرم ہے۔

ریسکیو ٹیموں کی بھرپور کارروائیاں:

  • ہیلی کاپٹرز کے ذریعے تیار کھانے کے 150 پیکٹس متاثرہ علاقوں میں پہنچا دیے گئے

  • دیوسائی اور اسکردو روڈ کی بحالی کا کام تیزی سے جاری

  • سدپارہ ماؤنٹینئرنگ اسکول تک لینڈسلائیڈ کلیئر، دیوسائی سے سدپارہ گاؤں تک راستہ بحال

  • قراقرم ہائی وے کے متعدد مقامات پر سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

این ایچ اے کا متحرک کردار:
وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایت پر این ایچ اے کی ٹیمیں ضلع دیامر اور دیگر متاثرہ علاقوں میں بھرپور سرگرم ہیں۔ قراقرم ہائی وے کو چلاس زیرو پوائنٹ، گورنر فارم، پسو اور جھلکھڈ سمیت کئی مقامات پر جزوی طور پر ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ تتہ پانی کے مقام پر بھی جلد بحالی متوقع ہے۔ این ایچ اے کے ترجمان کے مطابق ٹیمیں رات بھر آپریشن میں مصروف رہیں اور چیئرمین این ایچ اے خود بحالی کے کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

Previous Post

دورہ انگلینڈ، شاہینز اسکواڈ کے اسپنر ساجد خان زخمی

Next Post

لیجنڈز لیگ: پاک بھارت فائنل پر کیا ہوگا؟

Next Post
لیجنڈز لیگ: پاک بھارت فائنل پر کیا ہوگا؟

لیجنڈز لیگ: پاک بھارت فائنل پر کیا ہوگا؟

Discussion about this post

تار نامہ

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

ٹرمپ انتظامیہ کی  اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

ٹرمپ انتظامیہ کی اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

امریکہ کی ثالثی کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق

ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist