تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مہوش حیات ، ساحر لودھی کو ٹرول کرنے والوں پر شدید خفا

by ویب ڈیسک
جولائی 21, 2025
مہوش حیات ، ساحر لودھی کو ٹرول کرنے والوں پر شدید خفا
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان و اداکار ساحر لودھی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، مگر اس بار وجہ ان کا کوئی شو یا فلم نہیں بلکہ ان کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز ہیں۔ ان دنوں ساحر لودھی کے آفیشل اکاؤنٹس پر اُن کی روزمرہ مصروفیات کی ویڈیوز باقاعدگی سے پوسٹ کی جا رہی ہیں، جن میں وہ اکثر کسی میٹنگ کی تیاری میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ ان ویڈیوز میں اکثر ایسا تاثر دیا جاتا ہے جیسے ویڈیو اچانک بنائی گئی ہو اور ساحر لودھی اس سے لاعلم ہوں۔ تاہم، صارفین نے ان کلپس کو مصنوعی، جذباتی اور حد سے زیادہ اداکاری سے بھرپور قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار کر دی ہے۔ اس کے بعد نامور اداکار یاسر نواز، فیصل قریشی اور اعجاز اسلم نے بھی ان ویڈیوز پر مزاحیہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے دلچسپ پیروڈیز بنائیں، جنہیں عوام نے خوب سراہا۔ لیکن اس سارے معاملے میں نیا موڑ اس وقت آیا، جب اداکارہ مہوش حیات میدان میں آئیں۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں واضح طور پر کہا کہ:

"ساحر لودھی انڈسٹری کے ایک محنتی اور مستقل مزاج فنکار ہیں۔ اُن کا مذاق اُڑانا نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ یہ اُن کی برسوں کی محنت کی توہین ہے۔”

مہوش حیات نے مزید کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کرنا چاہیے اور شوبز جیسے مشکل میدان میں کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ ان کا بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر رائے تقسیم ہو گئی ہے۔ کچھ صارفین مہوش حیات کے مؤقف کی تائید کر رہے ہیں جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ عوامی شخصیات کو تنقید کا سامنا کرنا ہی پڑتا ہے۔ فی الحال، ساحر لودھی نے اس تنازعے پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔

Previous Post

2006 ممبئی ٹرین بم دھماکے , ہائی کورٹ نے 12 میں سے 11 ملزمان کو بری کر دیا

Next Post

بلوچستان واقعہ: جوڈیشل مجسٹریٹ کا خاتون کی قبر کشائی کا حکم

Next Post
خواتین کو وراثت میں حق دینے کی حمایت پر خاتون پولیس افسر کی پذیرائی

بلوچستان واقعہ: جوڈیشل مجسٹریٹ کا خاتون کی قبر کشائی کا حکم

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist