ریلوے نے عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا , صرف دو ہفتوں کے اندر دوسری مرتبہ ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیے گئے۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو بنیاد بناتے ہوئے مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد جب کہ کول ٹرانسپورٹیشن کرایوں میں 3 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ریلوے کے اعلامیے کے مطابق:
-
مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ 18 جولائی سے نافذ ہوگا۔
-
مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ 21 جولائی سے لاگو ہوگا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ 4 جولائی کو بھی کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، اور اب محض دو ہفتے بعد ایک اور اضافہ کردیا گیا ہے۔ بڑھتی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں کے باعث سفر عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔ ریلوے حکام کا مؤقف ہے کہ ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں نے آپریشنل لاگت میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے، جس کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔







Discussion about this post