تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ہم ٹی وی کی سلطانہ صدیقی کے ساتھ شکاگو میں قونصل خانہ کی میزبانی میں تقریب

by ویب ڈیسک
جولائی 17, 2025
ہم ٹی وی کی سلطانہ صدیقی کے ساتھ شکاگو میں قونصل خانہ کی میزبانی میں  تقریب
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے قونصل خانہ شکاگو نے اوپن- شکاگو کے اشتراک سے ایک خصوصی” پاکستان اِن فوکس: ثقافت، میڈیا اور تخلیقی صلاحیتوں کا جشن ”  کے عنوان سے منعقد کیا۔ اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی ممبران، تخلیق کاروں، پروفیشنلز اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ ۔ تقریب کی خاص بات ہم ٹی وی نیٹ ورک کی بانی اور صدر سلطانہ صدیقی کی شرکت تھی، جنہیں پاکستانی میڈیا اور کہانی نویسی میں خدمات کے اعتراف میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کے آغاز میں قونصل جنرل طارق کریم نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی عالمی پہچان کو اُجاگر کرنے میں ثقافت اور میڈیا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کو ایک عظیم تہذیبوں کا گہوارہ قرار دیا، جس کی جھلک ہمارے ادب، موسیقی، فنونِ لطیفہ اور کھانوں میں نمایاں ہے۔ انہوں نے اس ورثے کو محفوظ رکھنے اور دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

میڈیا کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے طارق کریم نے اسے عالمی سامعین کو جوڑنے اور رائے عامہ پر اثرانداز ہونے کا مؤثر ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے پاکستان کے ٹیلی ویژن، فلم، اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی تیز رفتار ترقی کو سراہا اور ان کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی رسائی کو خوش آئند قرار دیا۔ سلطانہ صدیقی کو میڈیا کی دنیا میں ایک پیش رو اور خواتین کے لیے آواز بلند کرنے والی شخصیت قرار دیتے ہوئے انہوں نے ان کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا اور کہانی سنانے کے نئے معیار قائم کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی میڈیا نے حالیہ پاک -بھارت کشیدگی جیسے مواقع پر ذمہ دارانہ اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ سے اپنا مثبت کردار ادا کیا، جب کہ بھارتی میڈیا کی طرف سے آنے والی اشتعال انگیزی اور غلط معلومات کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے پاکستانی میڈیا میں جدید ٹیکنالوجی، اسٹریمنگ پلیٹ فارمز، اینیمیشن اور سیاحتی مواقع کی مؤثر تشہیر کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تاثر کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

تقریب کی خاص بات سلطانہ صدیقی کے ساتھ ایک مکالمہ اور سوال و جواب کا سیشن تھا۔ وہ پاکستان میں پہلی خاتون ہیں جنہوں نے نجی ٹیلی ویژن نیٹ ورک قائم کیا۔ انہوں نے ہم ٹی وی کی بنیاد رکھنے، میڈیا میں اپنے سفر، اور سماجی تبدیلی کے لیے میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ان کی باتوں نے خاص طور پر نوجوان تخلیق کاروں کو بے حد متاثر کیا۔ تقریب کا اختتام فخر اور یکجہتی کے جذبات کے ساتھ ہوا، جس میں امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور وطن عزیز کے درمیان پائیدار تعلقات کا جشن منایا گیا۔ قونصل جنرل نے اوپن- شکاگو اور خاص طور پر اس کے چیئرمین عامر چلیسہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سلطانہ صدیقی کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور پاکستان کے ثقافتی، تخلیقی اور کاروباری پہلوؤں کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔یہ یادگار تقریب پاکستان کی ثقافتی سفارت کاری، تخلیقی اظہار، اور عالمی سطح پر ملک کی مثبت شناخت اجاگر کرنے کی ایک کامیاب کوشش ثابت ہوئی۔

Previous Post

اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا نیا نظام متعارف

Next Post

پنجاب میں موسمی قیامت, بادل برسے، نالے بپھر گئے، زندگیاں تھم گئیں

Next Post
مون سون الرٹ، سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا  ہنگامی الرٹ جاری

پنجاب میں موسمی قیامت, بادل برسے، نالے بپھر گئے، زندگیاں تھم گئیں

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist