تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایئرلائن کی سنگین غفلت پر شہری عدالت پہنچ گیا

by ویب ڈیسک
جولائی 16, 2025
ایئرلائن کی سنگین غفلت پر شہری عدالت پہنچ گیا
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور سے کراچی جانے والا مسافر غلطی سے جدہ پہنچا دیا گیا، جس پر شہری نے نجی ایئرلائن اور متعلقہ اداروں کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔درخواست گزار ملک شاہ زین احمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے 7 جولائی کو لاہور سے کراچی کے لیے ایئرسیال کی پرواز کا ٹکٹ خریدا، لیکن ایئرلائن کی سنگین غفلت کے باعث انہیں بغیر پاسپورٹ اور ویزہ کے جدہ جانے والی بین الاقوامی پرواز پر سوار کرا دیا گیا۔ جدہ ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے انہیں حراست میں لیا، تفتیش کی اور بعد میں لاہور ڈی پورٹ کر دیا۔ واپسی پر انہیں کراچی جانے کے لیے نیا ٹکٹ لینا پڑا۔ شاہ زین نے عدالت سے واقعے کی مکمل تحقیقات، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ایئرسیال، سول ایوی ایشن، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو فریق بنایا ہے۔ ان کے وکیل کے مطابق اس واقعے سے مسافر کو ذہنی اذیت، مالی نقصان اور عزتِ نفس کو ٹھیس پہنچی، اور یہ مسافر کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

Previous Post

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت معمہ بن گئی

Next Post

ڈیفنس کراچی میں گرفتار گھریلو ملازمہ ماضی میں قیدی رہ چکی

Next Post
ڈیفنس کراچی میں گرفتار گھریلو ملازمہ ماضی میں قیدی رہ چکی

ڈیفنس کراچی میں گرفتار گھریلو ملازمہ ماضی میں قیدی رہ چکی

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist