کراچی کے مشہور تاریخی مقام فریئر ہال سے جنگ عظیم دوم کی پانچ نایاب شیلڈز چوری کر لی گئیں۔ اس واقعے کا مقدمہ تھانہ آرٹلری میدان میں درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ مقدمہ کراچی میونسپل کارپوریشن (KMC) کے پارکس ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے درج کرایا گیا۔ شکایت میں بتایا گیا کہ یوم عاشور کی تعطیلات کے دوران دفتر بند تھا، اور تعطیلات کے بعد جب دفتر کھولا گیا تو ڈی جی آفس کی پچھلی کھڑکی ٹوٹی ہوئی ملی۔ دفتر کے اندر سے نہ صرف نایاب شیلڈز بلکہ کیبل، کاپر وائر، ڈی وی ڈی پلیئر، اسپیکر اور دیگر سامان بھی غائب تھا۔ مدعی کا کہنا ہے کہ چور کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوا اور قیمتی اشیاء چرا کر لے گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں نے فریئر ہال جیسے تاریخی مقام کی حفاظت کے لیے مزید سیکیورٹی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔







Discussion about this post