تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مون سون الرٹ، سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری

by ویب ڈیسک
جولائی 11, 2025
مون سون الرٹ، سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا  ہنگامی الرٹ جاری
Share on FacebookShare on Twitter

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 13 سے 17 جولائی کے دوران ملک بھر میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیشِ نظر الرٹ اور ہائیڈرولوجیکل آؤٹ لک جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق، ملک کے مختلف علاقوں میں معتدل سے شدید بارشوں کا امکان ہے، جب کہ بحیرہ عرب سے آنے والی نمی اس سسٹم کی شدت کو مزید بڑھا سکتی ہے۔ مغربی لہر کے باعث دریائے سندھ، کابل، جہلم اور چناب میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

درمیانے درجے کا سیلاب ، ندی نالوں میں طغیانی

  • کالاباغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج پر نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب جاری ہے۔

  • دریائے سوات اور پنجکوڑہ کے ندی نالوں میں بارشوں کے سبب طغیانی کا خدشہ ہے۔

  • بلوچستان کے اضلاع جھل مگسی، سبی، ژوب، موسیٰ خیل، خضدار، آواران اور قلات میں بھی ندی نالوں میں تیز بہاؤ کا امکان ہے۔

  • دریائے چناب (مرالہ، خانکی) اور دریائے کابل (نوشہرہ) میں نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

 حفاظتی اقدامات کی ہدایات

این ڈی ایم اے نے دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب رہنے والے افراد کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پانی کی سطح میں اچانک اضافے کے لیے چوکس رہیں۔
تمام شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ:

  • ضروری اشیاء پر مشتمل ایمرجنسی کٹ تیار رکھیں (خوراک، پانی، ادویات کم از کم 3-5 دن کے لیے)

  • گاڑیاں، مویشی اور گھریلو سامان محفوظ اور بلند مقامات پر منتقل کریں

  • کاز وے، پلوں اور سیلابی سڑکوں سے گریز کریں

  • ریڈیو، ٹی وی، موبائل الرٹس اور پاک این ڈی ایم اے ایپ سے اپ ڈیٹ رہیں

 ڈیمز کی صورتحال

  • تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 74 فیصد تک بھر چکی ہے

  • منگلا ڈیم 44 فیصد تک بھر چکا ہے

این ڈی ایم اے تمام ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں سے مکمل الرٹ رہنے اور ڈی واٹرنگ مشینری سمیت تمام ہنگامی وسائل تیار رکھنے کی ہدایت جاری کر چکی ہے، خصوصاً شمال مشرقی اور وسطی پنجاب کے لیے خصوصی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Previous Post

بھارتی قیادت سیزفائر برداشت نہیں کر پا رہی، پاکستان نے مؤثر ردعمل دیا

Next Post

ہانیہ عامر کی نئی فلم

Next Post
ہانیہ عامر کی نئی فلم

ہانیہ عامر کی نئی فلم

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist