تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بھارت میں تاریخ کی سب سے بڑی عوامی ہڑتال

by ویب ڈیسک
جولائی 11, 2025
بھارت میں تاریخ کی سب سے بڑی عوامی ہڑتال
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت میں کسان دشمن پالیسیوں، مزدور کش قوانین اور اقلیتوں کے خلاف بڑھتے مظالم کے خلاف ملک گیر ہڑتال نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق، 30 سے 40 کروڑ سے زائد افراد نے "بھارت بند 2025” میں حصہ لیا، جس کے باعث بینک، ٹرانسپورٹ، ریلوے، اسکول، دفاتر اور صنعتیں مکمل طور پر بند رہیں۔

کیرالا، پنجاب، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور مہاراشٹر سمیت درجنوں ریاستوں میں معمولاتِ زندگی مفلوج ہو گئے۔ بازار سنسان، ٹرینیں بند، اور کئی مقامات پر عوام سڑکوں پر سراپا احتجاج بنے رہے۔احتجاج میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ ہڑتال صرف مہنگائی یا کسان پالیسیوں کے خلاف نہیں، بلکہ مودی حکومت کی پوری طرزِ حکمرانی کے خلاف عوامی غصے کی علامت ہے۔ کسانوں نے دہلی کی سرحدوں کا رخ کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت 2020-21 میں کیے گئے وعدے فوری پورے کرے۔ بھارتی صنعت و تجارت کے ادارے سی آئی آئی کے مطابق، صرف ایک دن کی ہڑتال کے باعث ملک کو 15 ہزار کروڑ روپے سے زائد کا معاشی نقصان ہوا۔ تاہم، مودی حکومت کی جانب سے تاحال کسی سنجیدہ ردعمل یا مذاکرات کا عندیہ نہیں دیا گیا۔

 میڈیا کی خاموشی، سوشل میڈیا کی گونج

بھارتی مرکزی میڈیا نے اس بڑے احتجاج پر خاموشی اختیار کی، جس پر عوامی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت اب صرف ایک طبقے اونچی ذات کے ہندوؤں  کے لیے محفوظ رہ گیا ہے، جب کہ اقلیتوں، خواتین، قبائلیوں اور نچلی ذات کے لوگوں کے لیے زندگی تنگ ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت سنجیدگی سے عوامی آواز سنے ورنہ یہ ہڑتال انقلاب میں بدل سکتی ہے۔

Previous Post

دبئی : اب کرپٹو میں، امارات ایئر لائن اور ڈبئی ڈیوٹی فری کا انقلابی قدم

Next Post

بھارتی قیادت سیزفائر برداشت نہیں کر پا رہی، پاکستان نے مؤثر ردعمل دیا

Next Post
بھارتی قیادت سیزفائر برداشت نہیں کر پا رہی، پاکستان نے مؤثر ردعمل دیا

بھارتی قیادت سیزفائر برداشت نہیں کر پا رہی، پاکستان نے مؤثر ردعمل دیا

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist