تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

حمیرا کی لاش 6 ماہ پرانی ہے، پولیس

by ویب ڈیسک
جولائی 10, 2025
حمیرا کی لاش 6 ماہ پرانی ہے، پولیس
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 کے ایک خاموش فلیٹ میں، ایک خاموش موت کئی ماہ سے بےآواز دفن تھی۔ ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے بعد شروع ہونے والی تحقیقات نے دل دہلا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق، اداکارہ کی لاش ممکنہ طور پر 6 ماہ پرانی ہے۔ فلیٹ سے ملنے والا کھانے پینے کا سامان 2024 کی ایکسپائری ڈیٹ کا ہے، اور فون ریکارڈز میں آخری پیغام اکتوبر 2024 کا ہے، جو ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا تھا۔ انکشاف ہوا کہ ان کے فلیٹ کی بجلی بھی طویل عرصے سے منقطع تھی۔ آخری بار وہ اپنے فلیٹ کے مالک سے بھی اسی سال رابطے میں آئی تھیں۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار جاری ہے، جس کے بعد قانونی کارروائی مکمل ہونے پر لاش کو سرد خانے منتقل کیا گیا۔  حمیرا اصغر کے گھر والے ان کی میت وصول کرنے آج لاہور سے کراچی پہنچیں گے۔

لاش کو قبول کرنے سے انکار — لیکن انسانیت نے آواز دی

اداکارہ کے اہل خانہ کی جانب سے لاش وصول نہ کرنے کے  اعلان   نے جہاں دل کو زخمی کیا، وہیں انسانیت نے اپنی طاقت دکھائی۔ شوبز انڈسٹری نے جس حمیرا کو کبھی اپنے خوابوں میں دیکھا، آج اس کی تدفین کے لیے آگے بڑھ کر ذمہ داری سنبھالنے کو تیار ہو گئی۔ سماجی کارکن مہر بانو سیٹھی نے سب سے پہلے تدفین کی ذمے داری لینے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد اداکارہ سونیا حسین نے ایک دل کو چھو لینے والا ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں وہ آبدیدہ ہو کر کہتی ہیں:

"یہ سن کر سکتے میں آ گئی ہوں کہ حمیرا کے گھر والے اُن کی لاش لینے نہیں آ رہے۔ کیا گناہ کیا تھا اُس لڑکی نے؟ اگر کوئی نہ آیا، تو میں ایک مسلمان اور انسان ہونے کے ناطے اُس کے کفن دفن کی ذمہ داری خود اٹھاؤں گی۔”

سونیا نے اس موقع پر سب کو یاد دلایا کہ رشتے ناتے، دوستیاں اور ہمسائیگی کبھی نظرانداز نہ کی جائیں  کیونکہ کوئی شخص کب، کہاں، کس حال میں رخصت ہو جائے، یہ صرف خدا جانتا ہے۔اداکار یاسر حسین نے بھی سونیا کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا:

"اگر سونیا یہ فریضہ انجام دیتی ہیں تو اُنہیں مبارک ہو، ورنہ میں بھی حاضر ہوں۔ جس انڈسٹری نے اُسے پہچان دی، وہ آج بھی اُس کے ساتھ کھڑی ہے، چاہے اُس کے اپنے کنارہ کش ہو چکے ہوں۔”

Previous Post

پاکستانی ایٹمی پروگرام مکمل محفوظ ہے، نشانہ بنانے کی کوئی جرات نہیں کر سکتا

Next Post

یورپ کا جھلسا دینے والا جون، تاریخ کا گرم ترین مہینہ

Next Post
یورپ کا جھلسا دینے والا جون، تاریخ کا گرم ترین مہینہ

یورپ کا جھلسا دینے والا جون، تاریخ کا گرم ترین مہینہ

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist