تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اے این پی کو بڑا سیاسی دھچکا، ثمر ہارون بلور ن لیگ میں شامل

by ویب ڈیسک
جولائی 9, 2025
اے این پی کو بڑا سیاسی دھچکا، ثمر ہارون بلور ن لیگ میں شامل
Share on FacebookShare on Twitter

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو خیبرپختونخوا میں اہم سیاسی جھٹکا لگا ہے، جب پارٹی سے دیرینہ وابستگی رکھنے والے بلور خاندان کی اہم رکن ثمر ہارون بلور نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔  شہید ہارون بلور کی بیوہ اور بشیر بلور کی بہو ثمر ہارون بلور نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد باضابطہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، ثمر بلور کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشست پر رکن اسمبلی بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم سے ملاقات میں سعیدہ جمشید اور جمشید مہمند بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران ثمر بلور نے وزیراعظم کی قیادت میں پیش کیے گئے عوام دوست بجٹ، معاشی استحکام اور ملکی ترقی کے اقدامات کو سراہا۔ ثمر بلور نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ خیبرپختونخوا کو بھی وفاق اور پنجاب کی طرز پر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ساتھ مل کر صوبے کے عوام کی خدمت کا عزم رکھتی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ثمر بلور کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور ان کے جذبۂ خدمت کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ، انجینئر امیر مقام، سردار یوسف، رانا مبشر اور مرتضیٰ جاوید عباسی بھی موجود تھے۔

بلور خاندان کی قربانیاں: ایک تاریخی پس منظر

بلور خاندان خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک باوقار نام ہے، جو جمہوریت اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی ایک تاریخ رکھتا ہے۔ یاد رہے کہ 10 جولائی 2018 کو پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کی انتخابی مہم کے دوران ایک خود کش دھماکے میں ہارون بلور سمیت 20 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی تھی۔اس سانحے سے چھ برس قبل، دسمبر 2012 میں ہارون بلور کے والد اور اے این پی کے سینئر رہنما بشیر بلور بھی ایک خودکش حملے میں شہید ہو چکے تھے۔ بلور خاندان کو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ان چند خاندانوں میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے قائدانہ سطح پر جانی قربانیاں دی ہیں۔

Previous Post

صدر آصف زرداری کے استعفیٰ کی افواہیں جھوٹ پر مبنی ہیں، شازیہ مری

Next Post

پاکستانی ایٹمی پروگرام مکمل محفوظ ہے، نشانہ بنانے کی کوئی جرات نہیں کر سکتا

Next Post
قوم کی حمایت سے دشمن کو ہر محاذ پر جواب دیا جائے گا

پاکستانی ایٹمی پروگرام مکمل محفوظ ہے، نشانہ بنانے کی کوئی جرات نہیں کر سکتا

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist