بھارتی ایئرفورس کا ایک اور لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست راجستھان کے ضلع چھرہ میں پیش آیا جہاں طیارہ گرنے سے پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ دو شہری زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ طیارے کی تباہی کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ایئرفورس اور سول ایوی ایشن حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران بھارتی فضائیہ کو 550 سے زائد حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے جن میں 150 سے زائد پائلٹس جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ماہرین کے مطابق ان واقعات کی بڑی وجوہات میں فضائی نظام کی تکنیکی خامیاں، ناکافی پائلٹ تربیت اور طے شدہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیاں شامل ہیں۔ بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری مسلسل تنقید کی زد میں ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومتی لاپرواہی اور سسٹم کی ناکامی کے باعث نہ صرف فضائیہ، بلکہ کمرشل ایوی ایشن بھی سنگین خطرات سے دوچار ہے۔







Discussion about this post