تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

98 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے پاکستانی فلم سازوں سے درخواستیں طلب

by ویب ڈیسک
جولائی 9, 2025
98 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے پاکستانی فلم سازوں سے درخواستیں طلب
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے 98ویں اکیڈمی ایوارڈز (آسکرز) میں بین الاقوامی فیچر فلم ایوارڈ کی کیٹیگری کے لیے پاکستانی فلم سازوں سے فلمیں جمع کرانے کی درخواست کی ہے۔ فلم سازوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی فلمیں 15 اگست 2025 تک جمع کرائیں۔ یہ ایوارڈ کیٹیگری ان غیر امریکی فلموں کے لیے مخصوص ہے جن کے مکالمات کا کم از کم 50 فیصد حصہ غیر انگریزی زبان میں ہو۔ اس زمرے میں اینیمیٹڈ اور دستاویزی فلمیں بھی شامل کی جا سکتی ہیں، بشرطیکہ وہ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز (AMPAS) کے مقررہ معیار پر پورا اُتریں۔

سلیکشن کمیٹی کے مطابق، صرف وہی فلمیں اہل قرار دی جائیں گی جو 1 اکتوبر 2024 سے 30 ستمبر 2025 کے درمیان کسی کمرشل سینما میں مسلسل سات روز تک عوامی نمائش کے لیے پیش کی گئی ہوں۔ تاہم، فلم کی نمائش امریکہ یا اس کے زیر انتظام علاقوں میں نہیں ہونی چاہیے۔ کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ وہ فلمیں جنہیں سینما ریلیز سے قبل کسی بھی غیر تھیٹریکل پلیٹ فارم پر پیش کیا گیا ہو، جیسے کہ ٹی وی، اسٹریمنگ سروسز، آن لائن پلیٹ فارمز یا ایئرلائن انٹرٹینمنٹ، وہ نااہل سمجھی جائیں گی۔ سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ تمام اراکین انفرادی طور پر تمام فلمیں دیکھتے ہیں اور ووٹ دینے کا عمل اکیڈمی کے طے شدہ ضوابط کے تحت مکمل کیا جاتا ہے۔ منتخب فلم کو بعد ازاں پاکستان کی سرکاری نامزدگی کے طور پر اکیڈمی کو جمع کرایا جاتا ہے۔ گزشتہ برسوں میں پاکستان کی جانب سے "جوائے لینڈ”، "ان فلیمز” اور "دی گلاس ورکر” جیسی فلمیں آسکر کے لیے نامزد کی جا چکی ہیں۔ فلم سازوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فلم کے لیے انگریزی سب ٹائٹلز کی فراہمی یقینی بنائیں اور تمام تکنیکی و قانونی تقاضے پورے کریں۔ تفصیلی قواعد و ضوابط کے لیے اکیڈمی ایوارڈز کی ویب سائٹ ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔

مزید معلومات یا سوالات کے لیے کمیٹی نے رابطہ ای میل جاری کی ہے: oscarsubmissions.pk@gmail.com

Previous Post

امریکا : اب مسافروں کو جوتے اتارنے کی ضرورت نہیں ہوگی

Next Post

بھارتی لڑاکا طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

Next Post
بھارتی لڑاکا طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

بھارتی لڑاکا طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist