تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

گورنر سندھ کا لیاری سانحہ متاثرین کے لیے 80 گز کے پلاٹ دینے کا اعلان

by ویب ڈیسک
جولائی 8, 2025
لیاری میں 5 منزلہ عمارت زمین بوس
Share on FacebookShare on Twitter

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیاری سانحے کے متاثرین کے لیے 80 گز کے پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو راشن، روزگار اور چھت فراہم کرنے کے لیے گورنر ہاؤس متحرک کردار ادا کرے گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ وہ کراچی پہنچتے ہی وقت ضائع کیے بغیر لیاری آئے تاکہ سانحے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا:

"لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ معمولی سانحہ نہیں، اس پر خاموشی نہیں برتی جائے گی، ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔”

سندھ حکومت کو تجاویز بھیجنے کا عندیہ

گورنر سندھ نے بتایا کہ وہ اس واقعے سے متعلق اپنی تمام تجاویز تحریری طور پر سندھ حکومت کو بھیجیں گے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔ انہوں نے نبیل گبول اور سعید غنی کے بیانات کو بھی مثبت اور تعمیری قرار دیا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس متاثرین کے لیے راشن، روزگار اور رہائش کی سہولیات فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید تجویز دی کہ جن عمارتوں کو خطرناک قرار دے کر خالی کرایا جا رہا ہے، حکومت سندھ ان متاثرہ افراد کو چھ ماہ کا کرایہ ادا کرے تاکہ وہ قریبی علاقے میں نئی رہائش اختیار کر سکیں۔

ہندو کمیونٹی سے اظہارِ یکجہتی اور ہیلپ لائن قائم

گورنر سندھ نے ہندو کمیونٹی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر متاثرہ شہری کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ گورنر ہاؤس میں ایک خصوصی ہیلپ لائن 1133 قائم کر دی گئی ہے جہاں متاثرہ افراد رابطہ کر کے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ لیاری میں ان کے حق میں کئی سو لوگ جمع ہوئے اور ان کے لیے نعرے لگائے، جو اس بات کی علامت ہے کہ عوام ان کے اقدامات کو سراہ رہے ہیں۔

Previous Post

بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں 79 افراد جاں بحق

Next Post

ٹک ٹاک کا نیا "صرف امریکی” ورژن M2 ستمبر میں

Next Post
ٹک ٹاک کا نیا "صرف امریکی” ورژن M2 ستمبر میں

ٹک ٹاک کا نیا "صرف امریکی" ورژن M2 ستمبر میں

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist