تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ڈی جی ایس بی سی اے معطل، 51 مخدوش عمارتیں گرانے کا اعلان

by ویب ڈیسک
جولائی 7, 2025
ڈی جی ایس بی سی اے معطل، 51 مخدوش عمارتیں گرانے کا اعلان
Share on FacebookShare on Twitter

سندھ حکومت نے کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے المناک سانحے کے بعد فوری اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کو معطل کر دیا ہے، جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے امداد اور شہر میں انتہائی مخدوش قرار دی گئی 51 عمارتوں کو فوری طور پر منہدم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر قانون ضیا الحسن لنجار نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس بی سی اے کے ڈی جی کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے اور وزیر داخلہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 2022 میں مذکورہ عمارت کو خطرناک قرار دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ سانحے کے بعد علاقے میں تعینات ایس بی سی اے کے تمام افسران کو معطل کیا گیا ہے اور اب 2022 سے اب تک تعینات رہنے والے تمام افسران کے کردار کی بھی جانچ کی جائے گی، جن کی کوتاہی ثابت ہوئی اُن کے خلاف ایف آئی آر میں نام شامل کیے جائیں گے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو اس کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے، جو 48 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔

کمیٹی کی سفارشات پر شہر میں خطرناک عمارتوں کے خلاف بے رحم آپریشن شروع کیا جائے گا۔ حکومت نے کمشنر کراچی کو ہدایت دی ہے کہ وہ آئندہ 24 گھنٹوں میں انتہائی مخدوش قرار دی گئی 51 عمارتوں کی مکمل تفصیلات فراہم کریں، جنہیں فوری طور پر گرایا جائے گا۔ مزید  دو ہفتے کے اندر شہر بھر کی 588 خطرناک عمارتوں کا تفصیلی جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے، تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ کون سی عمارتیں فوری گرانے کے قابل ہیں اور کون سی مرمت کے بعد قابلِ رہائش ہو سکتی ہیں۔وزیر قانون ضیا لنجار نے اعتراف کیا کہ ایس بی سی اے کے قانون میں کئی سقم موجود ہیں جس کی وجہ سے ذمہ داروں کے تعین میں مشکلات ہوتی ہیں، تاہم حکومت قانون میں اصلاحات لا رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں چیف سیکریٹری، وزیر قانون اور میئر کراچی شامل ہیں۔ کمیٹی دو ہفتے میں ترمیمی سفارشات پیش کرے گی۔

Previous Post

کراچی کے تمام قبرستان رجسٹرڈ ہوں گے

Next Post

پی ٹی آئی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ردعمل

Next Post
مخصوص نشستوں کا معاملہ : الیکشن کمیشن نے وضاحت چیلنج کردی

پی ٹی آئی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ردعمل

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist