سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ان تصاویر اور ویڈیوز کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے، جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ 1000 روپے کے نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔ یہ افواہ سب سے پہلے 22 جون کو اس وقت سامنے آئی جب فیس بک پر ایک صارف نے 1000 روپے کے نوٹ کی ایک نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ نوٹ جدید ڈیزائن اور سیکیورٹی فیچرز سے آراستہ ہے۔ بعد ازاں یہی دعویٰ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر بھی دہرایا گیا۔ تاہم، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے چیف ترجمان نور احمد نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں واضح طور پر کہا کہ:
"یہ تمام دعوے بے بنیاد ہیں، اسٹیٹ بینک نے 1000 روپے کا کوئی نیا کرنسی نوٹ جاری نہیں کیا۔”
اس تناظر میں ۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا دعویٰ غلط ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 1000 روپے کے نئے نوٹ کا کوئی اجرا نہیں کیا۔







Discussion about this post