تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایشیا کپ : پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہوگا

by ویب ڈیسک
جولائی 2, 2025
بھارت کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
Share on FacebookShare on Twitter

کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2025 کا بڑا ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اور ایونٹ کا آغاز 5 ستمبر سے ہوگا، جب کہ فائنل 21 ستمبر کو منعقد کیا جائے گا۔ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ابتدائی مرحلے سے آگے بڑھ کر سپر فور میں جگہ بناتی ہیں، تو ان کے درمیان ایک اور ہائی وولٹیج مقابلہ 14 ستمبر کو شیڈول کیا گیا ہے۔ ایشیا کپ 2025 کی میزبانی اگرچہ بھارت کے پاس ہے، تاہم موجودہ سیاسی حالات اور انتظامی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایونٹ متحدہ عرب امارات میں منعقد کیا جائے گا۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے آئندہ چند روز میں ایونٹ کا باضابطہ شیڈول جاری کیے جانے کی توقع ہے۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق ایشیا کپ ایک بار پھر دنیائے کرکٹ میں سنسنی اور جوش و خروش پیدا کرے گا۔ خاص طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچز نہ صرف دونوں ممالک بلکہ دنیا بھر کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان مقابلوں میں نہ صرف کرکٹ کا اعلیٰ معیار دیکھنے کو ملے گا بلکہ روایتی حریفوں کے درمیان تاریخی کرکٹنگ جذبات بھی عروج پر ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی بورڈ دونوں اپنی ٹیموں کی بھرپور تیاری میں مصروف ہیں، جب کہ دبئی میں سیکیورٹی، سہولیات اور ٹکٹنگ کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

Previous Post

سرینڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں، بلاول بھٹو

Next Post

افغان خواتین کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دیا جائے

Next Post
فلسطین تنازعہ، ملالہ کا جنگ بندی کا مطالبہ

افغان خواتین کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دیا جائے

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist