تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اسرائیل نے جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کیلئے درکار شرائط سے اتفاق کر لیا، ٹرمپ

by ویب ڈیسک
جولائی 2, 2025
اسرائیل نے جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کیلئے درکار شرائط سے اتفاق کر لیا، ٹرمپ
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لیے درکار شرائط سے اتفاق کر لیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بات اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری ایک بیان میں کہی، جس میں انہوں نے بتایا کہ امریکی نمائندوں نے اسرائیلی حکام سے طویل اور نتیجہ خیز ملاقات کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے لکھا:

"میرے نمائندوں نے آج غزہ کے حوالے سے اسرائیلی حکام کے ساتھ ایک طویل اور نتیجہ خیز ملاقات کی، جس میں اسرائیل نے 60 روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کے لیے درکار شرائط سے اتفاق کر لیا ہے۔ اس مدت کے دوران ہم تمام فریقین کے ساتھ مل کر جنگ کے خاتمے کے لیے کام کریں گے۔”

صدر ٹرمپ کے مطابق، قطر اور مصر نے امن عمل کے لیے اہم اور انتھک سفارتی کوششیں کی ہیں، اور یہی دونوں ممالک اب یہ حتمی تجویز حماس کے سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے کہا:

"مجھے امید ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے وسیع تر مفاد میں حماس اس معاہدے کو قبول کرے گی، کیونکہ ایسا موقع دوبارہ نہیں ملے گا۔ اس کے بعد صرف حالات مزید خراب ہوں گے۔”

صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ وہ آئندہ ہفتے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے، جہاں غزہ کی صورتحال اور ایران کے حوالے سے بھی گفتگو کی جائے گی۔ فلوریڈا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ نیتن یاہو سے فوری جنگ بندی پر نتیجہ خیز بات چیت کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بھی جنگ بندی کے خواہاں ہیں، اور انہیں امید ہے کہ آئندہ ہفتے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی سے متعلق معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

Previous Post

نیپرا نے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی

Next Post

سرینڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں، بلاول بھٹو

Next Post
سرینڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں، بلاول بھٹو

سرینڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں، بلاول بھٹو

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist