تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد، جسٹس جنید غفار سندھ، جسٹس عتیق پشاور، جسٹس روزی بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر

by ویب ڈیسک
جولائی 1, 2025
جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد، جسٹس جنید غفار سندھ، جسٹس عتیق پشاور، جسٹس روزی بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر
Share on FacebookShare on Twitter

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے ایک اہم اجلاس میں ملک کی چاروں صوبائی ہائی کورٹس اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس صاحبان کی تقرری کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر جسٹس سرفراز ڈوگر کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس جنید غفار کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، جسٹس عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، اور جسٹس روزی خان کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔  اجلاس کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے کارروائی پر اعتراض اٹھایا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق فیصلہ پہلے ہونا چاہیے۔ اس موقف کی حمایت سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر نے بھی کی، جبکہ تحریکِ انصاف کے دو اراکینِ کمیشن اور خیبرپختونخوا کے وزیر قانون نے بھی جسٹس منصور علی شاہ کے مؤقف سے اتفاق کیا۔ اس دوران بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے ایک اہم نکتہ اٹھایا کہ جسٹس (ر) نذیر احمد لانگو کی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں مسلسل شرکت آئین کے آرٹیکل 175A(5) کی ممکنہ خلاف ورزی ہے، کیونکہ وہ بطور ریٹائرڈ جج مسلسل اجلاس میں موجود رہے ہیں۔

اس سب کے باوجود، سنیارٹی کی بنیاد پر کی گئی تقرریوں کی منظوری دے دی گئی، اور اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو عدالتی اور آئینی عمل کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔یہ تقرریاں ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب عدالتی حلقوں میں تقرریوں کے طریقہ کار، سنیارٹی، اور آئینی شفافیت پر بحث جاری ہے۔

Previous Post

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

Next Post

نیپرا نے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی

Next Post
بجلی کی قیمت میں اضافہ

نیپرا نے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی

Discussion about this post

تار نامہ

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

ٹرمپ انتظامیہ کی  اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

ٹرمپ انتظامیہ کی اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

امریکہ کی ثالثی کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق

ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist