تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی : 32 اہم سڑکوں سے پارکنگ فیس مکمل طور پر ختم

by ویب ڈیسک
جولائی 1, 2025
بڑے شہروں میں اتوار کو گاڑیاں نہ چلانے کا مشورہ
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی کے شہریوں کے لیے ایک خوش آئند خبر سامنے آئی ہے، جہاں شہر کی 106 مرکزی سڑکوں میں سے 32 مقامات پر پارکنگ فیس مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق مختلف اضلاع میں مخصوص مقامات پر شہری بلا معاوضہ پارکنگ کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق:

  • ضلع جنوبی میں 3 مقامات

  • ضلع کیماڑی میں 2 مقامات

  • ضلع وسطی میں 5 مقامات

  • ضلع ملیر اور کورنگی میں 7 مقامات

  • ضلع شرقی میں سب سے زیادہ، یعنی 15 مقامات پر پارکنگ مفت ہوگی۔

ضلع جنوبی، وسطی اور شرقی کی 11 وال باؤنڈری پارکنگ سائٹس پر فیس بدستور نافذ رہے گی، تاہم کئی معروف اور مصروف مقامات پر اب شہریوں کو پارکنگ فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی۔

چند نمایاں مفت پارکنگ مقامات درج ذیل ہیں:

  • ایم اے جناح روڈ پر جیلانی سینٹر موبائل مارکیٹ، ناز پلازہ سے آمنہ ٹاور تک اور کوثر میڈیکو سے ایم ڈبلیو ٹاور تک پارکنگ بالکل فری ہوگی۔

  • حب ریور روڈ پر شارجہ مال سے کوہِ نور ہال تک

  • ایم اے جناح روڈ پر کے پی ٹی گیٹ نمبر 1 سے شیل پمپ تک

  • ضلع وسطی میں ہارون شاپنگ مال، سرینا مارکیٹ، لیاقت آباد سپر مارکیٹ سے لیاقت آباد نمبر 10 تک (ایس ایم توفیق روڈ)

  • شاہراہِ پاکستان پر چیز سپر اسٹور

  • راشد منہاس روڈ پر سینٹرم شاپنگ مال

  • نارتھ کراچی میں کفایہ اور اومیگا مال پر بھی پارکنگ فری ہوگی۔

یہ اقدام شہریوں کو سہولت فراہم کرنے، غیر قانونی چارجز کے خاتمے اور ٹریفک نظام میں بہتری کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ اب شہری ان مخصوص علاقوں میں بغیر کسی اضافی مالی بوجھ کے اپنی گاڑی پارک کر سکیں گے، جس سے روزمرہ کی زندگی میں آسانی پیدا ہوگی۔

Previous Post

پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہور ایئرپورٹ پر قائم

Next Post

’وِکٹری 45-47‘، ٹرمپ کا نیا پرفیوم متعارف

Next Post
’وِکٹری 45-47‘، ٹرمپ کا نیا پرفیوم متعارف

’وِکٹری 45-47‘، ٹرمپ کا نیا پرفیوم متعارف

Discussion about this post

تار نامہ

mir raza murder

میر رضا کی موت خودکشی نہیں، قتل تھی؛ جوڈیشل کمیشن نے پولیس تفتیش پر سوال اٹھا دیے

tiger shroff

ٹائیگر شروف پر فائرنگ: کوٹا سے تین ملزمان گرفتار، بشنوئی گینگ کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری

parliment

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

iqrar

اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست، عدالت کا این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری

pm cabinate

خیبرپختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، امن و امان اور گورننس پر خصوصی توجہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist