تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایک اور امریکی لڑکی کو نوجوان کا پیار پاکستان کھینچ لایا

by ویب ڈیسک
جولائی 1, 2025
ایک اور امریکی لڑکی کو نوجوان کا پیار  پاکستان کھینچ لایا
Share on FacebookShare on Twitter

یہ واقعہ سوشل میڈیا کی طاقت اور سرحدوں سے ماورا محبت کی ایک اور حیرت انگیز مثال بن گیا ہے جہاں امریکی ریاست شکاگو سے تعلق رکھنے والی خاتون "مینڈی” پاکستان کے نوجوان ساجد زیب خان کی محبت میں کھنچی چلی آئیں۔ فیس بک پر برسوں پہلے شروع ہونے والی یہ دوستی وقت کے ساتھ ساتھ گہری محبت میں بدل گئی، جس کے بعد مینڈی نے پاکستان آنے اور نکاح کا فیصلہ کر لیا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مینڈی کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ نوجوان ساجد زیب کے مطابق، مینڈی نے شادی کی خواہش ظاہر کی تھی اور پھر دونوں نے اپنے خاندانوں کو اعتماد میں لے کر باقاعدہ نکاح کا ارادہ کر لیا۔ وہ جلد ہی اپر دیر میں اپنے خاندان کی موجودگی میں اسلامی طریقے اور مقامی رسم و رواج کے مطابق نکاح کریں گے۔ مینڈی نے پاکستان پہنچ کر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک نہ صرف خوبصورت بلکہ انتہائی پُرامن بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر انہیں بہت خوشی ہوئی ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی غیر ملکی خاتون نے پاکستانی نوجوان کی محبت میں اپنا وطن چھوڑا ہو۔ رواں ماہ ہی امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا کی 27 سالہ کیرنشا گریس جھنگ پہنچ کر 29 سالہ نعیم الحسن سے شادی کر چکی ہیں۔ انہوں نے اسلام قبول کرکے "کنیز عائشہ” نام اختیار کیا اور مقامی عدالت میں باقاعدہ نکاح کا اندراج کروایا۔ تاہم، سوشل میڈیا پر جنم لینے والی یہ کہانیاں ہمیشہ خوشگوار انجام تک نہیں پہنچتیں۔ اس سے قبل ایک امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن بھی پاکستان آئیں مگر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی طرح تیونس کی 19 سالہ سندہ ایاری کی کراچی کے نوجوان محمد عامر سے شادی بھی انجام کار طلاق پر منتج ہوئی۔ شادی کے بعد اختلافات بڑھنے پر عامر نے سندہ کو طلاق دے دی اور وہ پاکستان میں نہ صرف تنہا رہ گئیں بلکہ ذہنی دباؤ میں آکر خودکشی کی کوشش بھی کی، جس کے بعد انہیں تیونس واپس بھیج دیا گیا۔

Previous Post

کرسٹیانو رونالڈو کا بڑا اعلان: "سعودی عرب اب میرا گھر ہے”

Next Post

ایلون مسک کا دھماکہ خیز اعلان: ’امریکا پارٹی‘ بنانے کی دھمکی

Next Post
ایلن مسک 19 سالہ لڑکا کے آگے مجبور، 5ہزار ڈالر کی بھی پیشکش کردی

ایلون مسک کا دھماکہ خیز اعلان: ’امریکا پارٹی‘ بنانے کی دھمکی

Discussion about this post

تار نامہ

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

ٹرمپ انتظامیہ کی  اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

ٹرمپ انتظامیہ کی اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

امریکہ کی ثالثی کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق

ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist