تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایران : شہید عسکری قیادت، سائنسدانوں کی نماز جنازہ سرکاری سطح پر منعقد کرنے کا فیصلہ

by ویب ڈیسک
جون 25, 2025
ایران : شہید عسکری قیادت، سائنسدانوں کی نماز جنازہ سرکاری سطح پر منعقد کرنے کا فیصلہ
Share on FacebookShare on Twitter

ایران ایک بڑے قومی المیے سے دوچار ہے، جہاں اسرائیلی  ریاست کی بلااشتعال جارحیت کے نتیجے میں ملک کے اعلیٰ ترین فوجی کمانڈرز، جوہری سائنسدانوں اور عام شہریوں سمیت 600 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔ یہ اندوہناک واقعہ 13 جون کو پیش آیا، جب اسرائیلی افواج نے ایران کی جوہری، عسکری اور رہائشی تنصیبات کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔اس بےرحم جارحیت میں شہادت پانے والوں میں ایران کی عسکری قیادت کے نمایاں ترین نام شامل ہیں، جن میں:

  • میجر جنرل محمد حسین باقری (چیف آف اسٹاف، ایرانی مسلح افواج)

  • میجر جنرل حسین سلامی (سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ)

  • میجر جنرل غلام علی راشد (قرارگاه خاتم الانبیا کے کمانڈر)

  • میجر جنرل امیر علی حاجی زادہ (ایرو اسپیس فورس، سپاہ پاسداران)

  • متعدد ایرانی ایٹمی سائنسدان اور دیگر اعلیٰ افسران شامل ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، میجر جنرل حسین سلامی اور ان کے دفتر کے انچارج میجر جنرل مسعود شنعی کو جمعرات کی صبح 9 بجے ان کے آبائی شہر گلپایگان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ شہید ہونے والے دیگر عظیم کمانڈروں کی سرکاری سطح پر قومی نمازِ جنازہ ہفتے کے روز تہران میں ادا کی جائے گی۔ یہ عظیم جنازہ صبح 8 بجے تہران یونیورسٹی کے مرکزی دروازے سے شروع ہو کر آزادی اسکوائر تک جائے گا، جہاں عوام، مذہبی و سرکاری شخصیات، اور سپاہ کے ہزاروں اہلکار شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ یہ المیہ نہ صرف ایران کے لیے بلکہ پورے خطے کے لیے ایک لرزہ خیز لمحہ ہے، جہاں قومی قیادت کا خون خاک وطن سے آمیز ہو چکا ہے۔ یہ قربانی اس جدوجہد کا تسلسل ہے جو ایران اپنی خودمختاری، جوہری خودکفالت اور قومی دفاع کے تحفظ کے لیے عرصہ دراز سے کر رہا ہے۔

Previous Post

ثنا یوسف کے قاتل کا اعتراف جرم

Next Post

یورینیم افزودگی دوبارہ شروع کی تو فوجی کارروائی کریں گے

Next Post
یورینیم افزودگی دوبارہ شروع کی تو فوجی کارروائی کریں گے

یورینیم افزودگی دوبارہ شروع کی تو فوجی کارروائی کریں گے

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist