تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

عالیہ سومرو کو دھمکیاں: کراچی پولیس متحرک، مکمل تحقیقات کا حکم

by ویب ڈیسک
جون 24, 2025
عالیہ سومرو کو دھمکیاں: کراچی پولیس متحرک، مکمل تحقیقات کا حکم
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کی پہلی عالمی باکسنگ چیمپیئن عالیہ سومرو کو ملنے والی مبینہ دھمکیوں پر کراچی پولیس حرکت میں آ گئی ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کو فوری طور پر مکمل تحقیقات کی ہدایت جاری کر دی ہے اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب عالیہ سومرو نے انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو بیان میں انکشاف کیا کہ انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو ایک شخص کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے، جو خود کو میڈیا ورکر ظاہر کرتا ہے لیکن دراصل  گینگ وار کے ایک مبینہ سہولت کار کے طور پر جانا جاتا ہے۔ عالیہ سومرو نے ویڈیو میں جذباتی انداز میں کہا:

"مجھے کسی سیاسی یا لسانی تنازع کا حصہ نہ بنایا جائے۔ میرے خلاف پوری مشینری کیوں متحرک ہے؟ مجھے اور میرے گھر والوں کو جان کا خطرہ ہے۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aliya Soomro Boxer (@aliyasoomroboxer.official)

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مخصوص عناصر نہ صرف ان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں بلکہ انہیں خدشہ ہے کہ ان کی جان کو بھی نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔ عالیہ نے سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری تحفظ اور قانونی مدد کی اپیل کی ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی زون پولیس نے عالیہ سومرو سے براہِ راست رابطہ کیا ہے اور انہیں مکمل تحفظ اور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ڈی آئی جی سید اسد رضا نے عالیہ سومرو کو "پاکستان کی باہمت اور باوقار خواتین کی علامت” قرار دیتے ہوئے کہا:

"خواتین کو زندگی کے ہر میدان میں آگے بڑھنے کا حق حاصل ہے، اور پولیس ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔”

واضح رہے کہ عالیہ سومرو نے رواں برس کے آغاز میں صرف 45 سیکنڈز میں تھائی لینڈ کی حریف کو ناک آؤٹ کر کے ڈبلیو بی اے ایشیا 105 پاؤنڈ کیٹیگری میں تاریخی کامیابی حاصل کی تھی، اور یوں وہ عالمی باکسنگ ٹائٹل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی تھیں۔ ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں حکومت سندھ نے بھی انہیں آئندہ اگست میں دبئی میں ہونے والے بین الاقوامی باکسنگ مقابلے میں شرکت کے لیے 47 لاکھ روپے کی اسپانسرشپ دینے کا اعلان کیا ہے، جہاں ان کا مقابلہ ایک بھارتی باکسر سے متوقع ہے۔

Previous Post

ملک بھر میں بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

Next Post

پاکستان کے ہوائی اڈوں پر جدید ای گیٹس کی تنصیب

Next Post
حکومت نے کسٹم حکام کو مسافروں کی اشیا ضبط کرنے سے روک دیا

پاکستان کے ہوائی اڈوں پر جدید ای گیٹس کی تنصیب

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist