تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اسرائیلی جارحیت، خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے

by ویب ڈیسک
جون 21, 2025
اسرائیلی جارحیت، خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے
Share on FacebookShare on Twitter

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے وزرائے خارجہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کو خطے میں عدم استحکام کا مرکزی ذمہ دار قرار دیا ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ:

"نیتن یاہو کی حکومت مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اسرائیل نے پہلے یمن، لیبیا اور شام کو نشانہ بنایا، اور اب ایران پر حملہ کر کے صورتحال کو مزید سنگین کر دیا ہے۔”

صدر اردوان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام، خاص طور پر غزہ میں جاری ظلم و ستم، عالمی برادری کے ضمیر پر سوالیہ نشان ہے۔

LIVE: Turkish President Recep Tayyip Erdogan speaks at the 51st session of Organisation of Islamic Cooperation in Istanbulhttps://t.co/w62uhYad78

— TRT World Now (@TRTWorldNow) June 21, 2025

OIC وزرائے خارجہ اجلاس: 1000 سے زائد مندوبین کی شرکت

استنبول میں جاری اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی وزارتی اجلاس میں ریکارڈ تعداد میں مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ اور نمائندگان شریک ہیں، جن کی تعداد ایک ہزار کے قریب بتائی جا رہی ہے۔

اجلاس میں ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی اور غزہ میں جاری انسانی بحران پر غور کیا جا رہا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی اجلاس میں شریک ہیں، جب کہ ترکی کی میزبانی میں صدر اردوان اور وزیر خارجہ حکان فیدان اجلاس کی قیادت کر رہے ہیں۔

خطے میں سلامتی، یکجہتی اور سفارتی حکمت عملی پر زور

شرکاء نے خطے میں بڑھتے ہوئے خطرات اور اسرائیلی اقدامات کے خلاف متفقہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔ اجلاس کے دوران مسلم امہ کو درپیش چیلنجز، خاص طور پر فلسطین، ایران، لبنان اور شام میں جاری بحرانوں پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے اعلامیے میں جارحیت کے خاتمے، فوری جنگ بندی، اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے عملی اقدامات کی توقع کی جا رہی ہے۔

Previous Post

تنہا معاشرے میں ذہنی صحت کی جدوجہد

Next Post

پاکستان-امریکہ ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنسز 2025 کا کامیاب اختتام

Next Post
پاکستان-امریکہ ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنسز 2025 کا کامیاب اختتام

پاکستان-امریکہ ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنسز 2025 کا کامیاب اختتام

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist