تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی کے ضلعی افسران کیلئے کرائسس کمیونیکیشن اور میڈیا ہینڈلنگ کی تربیت

by ویب ڈیسک
جون 21, 2025
کراچی کے ضلعی افسران کیلئے کرائسس کمیونیکیشن اور میڈیا ہینڈلنگ کی تربیت
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی کے ضلعی افسران کے لئے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کمپلیکس میں کرائسس کمیونیکیشن اور میڈیا ہینڈلنگ کی تربیت کا انعقاد کیا گیا، اس اعلیٰ سطحی ورکشاپ میں کراچی کے تمام 7 اضلاع کے ایڈیشنل، ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت 41 سرکاری افسران کو کرائسس کمیونیکیشن اور مذاکراتی حکمت عملی کے بارے میں تربیت دی گئی۔ گلوبل نیبر ہوڈ فار میڈیا انوویشن (جی این ایم آئی) کی جانب سے کمشنر کراچی ڈویژن کے دفتر کے تعاون سے منعقد کی جانے والی اس تربیت میں سینئر افسران کو میڈیا کی صورتحال سے نمٹنے اور عوامی ہنگامی حالات کے دوران موثر انداز میں بات چیت کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ایڈیشنل کمشنر کراچی ڈویژن سید مہدی شاہ نے آج کے غیر مستحکم ماحول میں ان مہارتوں میں کمال حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا، ” کرائسس کمیونیکیشن  کو سیکھے بغیر تنازعات کا پرامن حل تقریبا ناممکن ہے”۔

"مذاکرات کے تناظر میں میڈیا ہینڈلنگ” کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس تربیت میں دو ہاف ڈے سیشن شامل تھے جن میں تھیوری کو پرکٹس دونوں کو شامل رکھا گیا تھا ۔ یہ پروگرام اپریل 2025 میں منعقد ہونے والے جی این ایم آئی کے پہلے سیشن ، موثر میڈیا ہینڈلنگ اینڈ اسٹریٹجک کمیونیکیشن فار پبلک آفیشلز میں شرکا کے دیئے گئے مشوروں سے استفادہ حاصل کر کے ڈیزائن کیا گیا تھا، جس میں مزید ہینڈ آن ، ریئل ٹائم میڈیا انگیجمنٹ کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی گئی ۔

چیف ٹرینر اور جی این ایم آئی اور تار میڈیا کی صدر ناجیہ اشعر نے ہنگامہ صورتحال اور بحرانی کیفیت کے دوران میڈیا بیانیے کے انتظام کے بارے میں ایک انٹرایکٹو سیشن کی قیادت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ  فوری خبروں کے دور میں، اگر سرکاری افسران بیانیے کو کنٹرول نہیں کرتے ہیں، تو غلط معلومات پھیلیں گی۔  اس موقع پر شرکاء نے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹس ، پریس بیانات اور بات چیت کے نکات تیار کرنے کی مشق کی – وضاحت ، لہجے اور اخلاقی درستگی پر زور دیا۔

شریک ٹرینر اور سینئر صحافی سید مسعود رضا نے کیس بیسڈ سیشن کا انعقاد کیا جس میں عوام کی بے چینی کا جواب دینے کے طریقوں سمیت ہائی پریشر منظرنامے کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے غلط اقدامات کو بہترین طریقوں کے ساتھ موازنہ کیا، اور افسران کو اپنے تجربات شیئر کرنے کا موقع دیا گیا جنہوں نے تنازعات کو کم کرنے اور کامیاب مذاکرات کے اپنے تجربات پیش کئے۔

Previous Post

کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025 کا شاندار آغاز

Next Post

تنہا معاشرے میں ذہنی صحت کی جدوجہد

Next Post
تنہا معاشرے میں ذہنی صحت کی جدوجہد

تنہا معاشرے میں ذہنی صحت کی جدوجہد

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist