تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

گھریلو خواتین اور یک وقتی کاروبار کرنے والے افراد رجسٹریشن سے مستثنیٰ

by ویب ڈیسک
جون 16, 2025
چین میں  پرائیویٹ  ٹیوٹرز پر آن لائن کلاس دینے پر پابندی
Share on FacebookShare on Twitter

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کیا ہے کہ وہ خواتین جو گھروں سے محدود پیمانے پر کاروبار کر رہی ہیں، یا ایسے افراد جو یک وقتی بنیادوں پر تجارتی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، انہیں لازمی رجسٹریشن کے تقاضوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ یہ اہم وضاحت ایف بی آر کے چیئرمین رشید محمود لانگریال نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کے اجلاس کے دوران دی، جہاں حالیہ وفاقی بجٹ 2025-26 پر غور کیا جا رہا تھا۔ چیئرمین ایف بی آر نے واضح کیا کہ اگرچہ ای کامرس کے دائرہ کار میں آنے والی اشیاء پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز منظور کر لی گئی ہے، تاہم اس کا اطلاق گھریلو پیمانے پر کاروبار کرنے والی خواتین اور چھوٹے درجے کے یک وقتی فروشندگان پر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا،

"ایف بی آر کا مقصد صرف بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کو روکنا ہے، چھوٹے تاجروں، بالخصوص خواتین کو سہولت دینا ہماری ترجیح ہے۔”

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق اب کورئیر سروسز کو ٹیکس کلیکشن ایجنٹس مقرر کیا جائے گا کیونکہ وہ آن لائن کاروبار کرنے والوں کی فروخت کی تفصیلات رکھتے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اکثر آن لائن فروشندگان صارف سے ٹیکس تو وصول کر لیتے ہیں، لیکن ایف بی آر کو جمع نہیں کرواتے۔ حکومت کی مجوزہ پالیسی کے تحت اب غیر ملکی ای کامرس کمپنیاں جو پاکستانی صارفین کو اشیاء فروخت کرتی ہیں، ان کے لیے بھی ایف بی آر میں رجسٹریشن لازمی ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔

اجلاس میں ٹیکس چوری کے معاملات، گرفتاریوں اور سزاؤں سے متعلق مجوزہ ترامیم پر بھی بحث کی گئی۔ فنانس بل کے تحت دس سال قید اور ایک کروڑ روپے سے زائد فراڈ پر بھاری جرمانے کی تجویز دی گئی ہے۔ سینیٹرز نے ایف بی آر افسران کو حاصل گرفتاری کے اختیارات پر تحفظات کا اظہار کیا، جس پر چیئرمین ایف بی آر نے وضاحت دی کہ اب گرفتاری سے قبل انکوائری اور کمشنر کی منظوری لازمی ہوگی۔ وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے اس ترمیم کو "شفافیت کی جانب اہم پیشرفت” قرار دیا۔ کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق فنانس بل 2025-26 پر آج بھی تفصیلی غور و خوض جاری رہے گا، اور ایف بی آر چیئرمین نے متعلقہ شقوں کا نظرثانی شدہ مسودہ پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Previous Post

ایران میں موساد کے ایجنٹ کو پھانسی، خفیہ نیٹ ورک کے متعدد افراد گرفتار

Next Post

ویمنز ورلڈ کپ 2025: شیڈول جاری

Next Post
ویمنز ورلڈ کپ 2025: شیڈول جاری

ویمنز ورلڈ کپ 2025: شیڈول جاری

Discussion about this post

تار نامہ

mir raza murder

میر رضا کی موت خودکشی نہیں، قتل تھی؛ جوڈیشل کمیشن نے پولیس تفتیش پر سوال اٹھا دیے

tiger shroff

ٹائیگر شروف پر فائرنگ: کوٹا سے تین ملزمان گرفتار، بشنوئی گینگ کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری

parliment

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

iqrar

اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست، عدالت کا این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری

pm cabinate

خیبرپختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، امن و امان اور گورننس پر خصوصی توجہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist