تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایئر انڈیا کا طیارہ حادثہ ، کئی افسوسناک کہانیاں سامنے آ گئیں

by ویب ڈیسک
جون 13, 2025
ایئر انڈیا کا طیارہ حادثہ ، کئی افسوسناک کہانیاں سامنے آ گئیں
Share on FacebookShare on Twitter

گزشتہ روز بھارتی شہر احمد آباد سے لندن جانے والا ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پرواز کے چند لمحوں بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ المناک حادثے میں طیارے میں سوار 241 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔ حادثے نے پورے بھارت اور دنیا بھر میں سوگ کی فضا طاری کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاں بحق ہونے والے مسافروں کی آخری تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جنہوں نے چند لمحے قبل ہی خوشی خوشی اپنے پیاروں کو الوداع کہا تھا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پرتیک جوشی نامی سافٹ ویئر انجینئر بھی شامل تھے، جو اپنی ڈاکٹر اہلیہ اور تین بچوں کے ہمراہ لندن جا رہے تھے۔ پرتیِک نے طیارے میں بیٹھ کر ایک گروپ سیلفی اپنے رشتہ داروں کو بھیجی تھی، جو بعد میں ان کی آخری تصویر بن گئی۔

Pratik Joshi had been living in London for six years. A software professional, he’d long dreamed of building a life abroad for his wife and three young children, who stayed back in India.

After years of waiting for due clearances the dream was finally coming true. Just two days… pic.twitter.com/M34mDQyznE

— THE SKIN DOCTOR (@theskindoctor13) June 12, 2025

اسی طرح لندن سے تعلق رکھنے والا ایک اور خاندان، جو عیدالاضحیٰ کی تعطیلات پر بھارت آیا تھا، بھی بدقسمتی سے طیارے میں سوار تھا۔ ان کی بورڈنگ کے وقت لی گئی  تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

A family of 5 who traveled from London to Ahmedabad to celebrate Eid ul adha lost their lives in the tragic plane crash.

May Allah grant them Jannah and give strength to their loved ones.#planecrash pic.twitter.com/98jhri2kar

— هارون خان (@iamharunkhan) June 12, 2025

حادثے کے فوری بعد ایک ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی ہے، جس میں دو برطانوی شہری احمد آباد ایئرپورٹ پر الوداعی پیغام ریکارڈ کرتے نظر آتے ہیں:

"ہم اس وقت ایئرپورٹ پر موجود ہیں اور واپس انگلینڈ جا رہے ہیں۔ گڈ بائے انڈیا!”

Life is deeply unpredictable.
Just moments before the Air India Boeing crash, two UK nationals recorded a video, smiling—unaware of what lay ahead.

A haunting reminder: every moment counts. #planecrash pic.twitter.com/rObL1kZ6Aj

— BALA (@erbmjha) June 12, 2025


صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ زندگی کس قدر غیر متوقع ہے۔

ایک اور افسوسناک واقعے میں دو نوجوان لڑکیاں اپنی دادی کی سالگرہ منانے احمد آباد آئی تھیں اور لندن واپسی پر حادثے کا شکار ہو گئیں۔ ان کی دادی کے ساتھ لی گئی تصویر بھی سوشل میڈیا پر دکھ کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے۔

R.I.P innocent girls.💔🥀

These two daughters had come to Ahmedabad to celebrate their grandmother’s birthday. They were returning to London on Thursday and became victims of a plane accident.#planecrash #VijayRupani #अहमदाबाद #AirIndiaCrash #AI171 #Ahmedabad pic.twitter.com/2ymOtMkdD8

— OM Hindi (@OM_Hindi) June 12, 2025

حادثے سے کچھ گھنٹے قبل بھارتی شہری آکاش وٹسا نے اسی طیارے میں دہلی سے احمد آباد کا سفر کیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ طیارے میں اے سی، لائٹس اور انٹرٹینمنٹ اسکرینز درست کام نہیں کر رہے تھے۔ انہوں نے اس کے ویڈیوز بھی ریکارڈ کی تھیں تاکہ ایئر انڈیا سے شکایت کر سکیں۔

Chilling video shows ‘nothing was working’ on Air India flight just before crash. pic.twitter.com/gVJIQVS4As

— Daily Mail (@DailyMail) June 12, 2025

 

اسی سانحے کے دوران بھومی چوہان نامی ایک خاتون اس وقت بچ گئیں جب وہ محض 10 منٹ کی تاخیر کے باعث طیارہ نہ پکڑ سکیں۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا:

"یہ سب کچھ سوچ کر میرا جسم کانپ جاتا ہے، دماغ سن ہو چکا ہے۔”

موت کا اپنا ایک وقت مقرر ہے جسےکوئی نہیں بدل سکتا
–
بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کےگر کر تباہ ہونے والے طیارے کی ایک مسافر خاتون صرف 10 منٹ لیٹ ہونے کی وجہ سے طیارے میں سوار نہ ہوسکی-وہ ٹریفک جام میں پھنس گئی تھیں جس کی وجہ سے بروقت ایئر پورٹ نہ پہنچ سکیں اور بچ گئیں۔1/2 pic.twitter.com/ZkQGHEGcjj

— S-rehman (@rehman46043768) June 12, 2025

طیارے کی تکنیکی صورتحال، ممکنہ خرابیوں اور حادثے کی حقیقی وجوہات جاننے کے لیے تفتیشی عمل جاری ہے، جبکہ ایئر انڈیا کی پروازوں کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

Previous Post

ایران پر حملہ، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کی مذمت

Next Post

ایران پر اسرائیلی حملہ: پاکستانی شہریوں کے لیے وزارت خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ یونٹ

Next Post
ایران پر اسرائیلی حملہ: پاکستانی شہریوں کے لیے وزارت خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ یونٹ

ایران پر اسرائیلی حملہ: پاکستانی شہریوں کے لیے وزارت خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ یونٹ

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist