تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایران پر حملہ، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کی مذمت

by ویب ڈیسک
جون 13, 2025
ایران پر حملہ، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کی مذمت
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی تشویشناک، غیرذمہ دارانہ اور قابلِ مذمت عمل قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے ایران میں جانی و مالی نقصان پر ایرانی عوام سے گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ:

"یہ حملہ ایک سنگین خطرے کی علامت ہے، خدشہ ہے کہ پہلے سے غیر مستحکم خطہ مزید غیر مستحکم ہو سکتا ہے۔”

انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے، تاکہ علاقائی و عالمی امن کو لاحق خطرات کا تدارک کیا جا سکے۔ اسی تناظر میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی اسرائیلی حملے کو ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ:

"یہ ناقابلِ جواز، قابلِ نفرت اور بین الاقوامی قانون کی دھجیاں اُڑانے والا اقدام ہے، جو انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے مترادف ہے۔”

اسحاق ڈار نے کہا کہ ایسے جارحانہ اقدامات نہ صرف خطے کے امن کو متاثر کرتے ہیں بلکہ عالمی سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی جانب سے ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف واضح مؤقف اختیار کریں اور عالمی قوانین کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

Previous Post

کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور 53 برس کی عمر میں چل بسے

Next Post

ایئر انڈیا کا طیارہ حادثہ ، کئی افسوسناک کہانیاں سامنے آ گئیں

Next Post
ایئر انڈیا کا طیارہ حادثہ ، کئی افسوسناک کہانیاں سامنے آ گئیں

ایئر انڈیا کا طیارہ حادثہ ، کئی افسوسناک کہانیاں سامنے آ گئیں

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist