تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

امیر حبیب اللہ سیاری ایران کے نئے آرمی چیف تعینات

by ویب ڈیسک
جون 13, 2025
امیر حبیب اللہ سیاری ایران کے نئے آرمی چیف تعینات
Share on FacebookShare on Twitter

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے سینئر فوجی افسر امیر حبیب اللّٰہ سیاری کو ایران کا نیا آرمی چیف مقرر کر دیا ہے۔ انہیں یہ ذمہ داری قائم مقام سربراہ کے طور پر سونپی گئی ہے۔ یہ تقرری ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب حالیہ اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری شہید ہو چکے ہیں۔ ایران نے حملوں میں چھ نامور جوہری سائنسدانوں کی شہادت کی بھی تصدیق کی ہے، جن میں ملک کی جوہری توانائی کے منصوبے سے وابستہ اہم شخصیات شامل تھیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں میں پاسداران انقلاب کے ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم عسکری اور تکنیکی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے تہران، قم، تبریز، اصفہان، ارمیا، مراغہ اور اہواز جیسے اہم شہروں پر کیے گئے، جہاں دھماکوں اور آگ کے واقعات کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق امیر حبیب اللّٰہ سیاری کو موجودہ حساس اور نازک صورت حال کے پیشِ نظر عارضی طور پر عسکری کمان سونپی گئی ہے تاکہ ملک کے دفاعی نظام کو متحرک اور مربوط رکھا جا سکے۔ ایرانی عوام اور قیادت کی جانب سے ان حملوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای اسرائیل کو ان کارروائیوں کے سنگین نتائج سے خبردار کر چکے ہیں۔

Previous Post

لندن میں پیش آئے واقعے پر ماہرہ خان بول پڑیں

Next Post

کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور 53 برس کی عمر میں چل بسے

Next Post
کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور 53 برس کی عمر میں چل بسے

کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور 53 برس کی عمر میں چل بسے

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist