بھارتی فلمی صنعت کے معروف اداکار اور اپنے جاندار منفی کرداروں سے شہرت پانے والے پرکاش راج نے ایک بار پھر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں بے شرم، بے رحم، سنگدل اور بے ضمیر شخص قرار دیا ہے۔ اداکار کی جانب سے یہ سخت الفاظ کیرالہ کے ضلع وایاناڈ میں منعقدہ لٹریچر فیسٹیول کے دوران ایک سیشن میں کہے گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ سیشن کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ آخر نریندر مودی نے کپور خاندان سے ملاقات تو کی، مگر منی پور میں جاری بدترین فسادات کے باوجود وہاں جانے کی زحمت کیوں نہ کی؟
"We have a useless, shameless, heartless and visionless man as the Prime Minister of India”
– Prakash Raj 🔥
pic.twitter.com/vVsXLIpNRy— 🚨Indian Gems (@IndianGems_) June 10, 2025
"اداکار نے اداکاروں سے ملاقات کی”
پرکاش راج نے طنزیہ انداز میں جواب دیا:
"پہلے تو سمجھ لیجیے کہ کپور خاندان سے ایک اداکار نے ملاقات کی، نہ کہ وزیر اعظم نے… کیونکہ جو ملک کے زخموں پر مرہم نہ رکھ سکے، وہ رہنما کیسے ہو سکتا ہے؟”
"منی پور بھارت کا حصہ نہیں؟”
پرکاش راج نے کہا کہ اگر منی پور کسی دوسرے ملک میں ہوتا، تو مودی وہاں ڈرامے اور فوٹو سیشن کے لیے ضرور جاتے، لیکن چونکہ وہ بھارت کا حصہ ہے، وہ وہاں جانا ضروری نہیں سمجھتے۔ انہوں نے مزید کہا:
"یہ جاننا ضروری ہے کہ ہمارے ملک کے پاس ایک ایسا وزیر اعظم ہے جس کا کوئی وژن، کوئی مقصد، اور کوئی لائحہ عمل نہیں۔”
اصل ولن یا اصل ہیرو؟
اداکار نے جس بے باکی سے وزیراعظم پر تنقید کی، اس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی پرکاش راج کی ہمت کو سراہا۔ کئی لوگوں نے لکھا:
"وہ اسکرین پر بھلے ولن ہوں، لیکن اصل زندگی کے ہیرو وہی ہیں۔”
بی جے پی کا کڑا ناقد
یہ پہلا موقع نہیں جب پرکاش راج نے نریندر مودی یا بی جے پی پر تنقید کی ہو۔ وہ ماضی میں بھی اپنی بے خوف اور دوٹوک رائے کے باعث سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا کرتے رہے ہیں۔







Discussion about this post