تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بھارت کو کان سے پکڑ کر مذاکرات کی میز پر لایا جائے، بلاول بھٹو

by ویب ڈیسک
جون 11, 2025
بھارت کو کان سے پکڑ کر مذاکرات کی میز پر لایا جائے، بلاول بھٹو
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر، پانی اور دیگر تنازعات کا حل صرف بات چیت کے ذریعے ممکن ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت اپنی خارجہ پالیسی سے دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی پالیسی ختم کرے اور عالمی برادری بالخصوص امریکا کو چاہیے کہ بھارت کو کان سے پکڑ کر مذاکرات کی میز پر لائے کیونکہ یہی عالمی امن کے مفاد میں ہے۔

جھوٹے بیانیے پر جنگ، بھارتی میڈیا بے نقاب

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سیزفائر معاہدے کی پاسداری کی، لیکن بھارت نے جھوٹ پر مبنی بیانیے کے تحت جنگ چھیڑنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے "گودی میڈیا” کا کردار ادا کرتے ہوئے جھوٹ پھیلایا، جبکہ پاکستانی میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سچ اور امن کا ساتھ دیا، جس پر میڈیا کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ بلاول بھٹوکا کہنا تھا  کہ جنگ کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مثالی حکمت عملی اختیار کی، جس پر انہیں فیلڈ مارشل کا اعزازی درجہ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی دراندازی کا مؤثر جواب دیا اور خطے میں بھارتی بالادستی کی کوشش کو ناکام بنایا۔

سندھ طاس معاہدہ برقرار، بھارت کو منسوخی کا اختیار نہیں

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کو معطل یا منسوخ کرنے کا کوئی اختیار نہیں، یہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس سے انحراف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہوگا۔ پاکستانی وفد نے برطانیہ میں ارکان پارلیمنٹ اور تھنک ٹینکس کو بھی اس معاملے پر تفصیل سے آگاہ کیا۔

بھارتی ریاستی دہشتگردی بے نقاب

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔ کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل، امریکا اور آسٹریلیا میں بھارتی مداخلت اور بلوچستان میں بی ایل اے و مجید بریگیڈ کو فنڈنگ جیسے اقدامات دنیا کے سامنے آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم کا بیان بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

امریکا، برطانیہ اور عالمی کردار پر زور

انہوں نے کہا کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسئلہ کشمیر سے متعلق بیانات اہم سنگ میل ہیں، جن سے واضح ہوا کہ یہ دو ممالک کے درمیان بین الاقوامی تنازع ہے، نہ کہ بھارت کا اندرونی معاملہ۔ بلاول نے امید ظاہر کی کہ امریکا عالمی طاقت کے طور پر بھارت کو امن کی طرف مائل کرنے میں کردار ادا کرے گا۔ پاکستانی وفد نے برطانیہ میں مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں جنہوں نے بھی اعتراف کیا کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ہی خطے کے استحکام کی بنیاد بنے گا۔

خرم دستگیر کا دو ٹوک مؤقف

وفد کے رکن اور سابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ بھارت کا دفاعی بجٹ پاکستان سے کئی گنا زیادہ ہے، لیکن پاکستان نے اپنے وسائل کے مطابق بہترین دفاعی حکمت عملی اپنائی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت سندھ طاس معاہدے سے انحراف کرتا ہے تو خطے میں جنگ کا خطرہ موجود رہے گا، تاہم پاکستان ہمیشہ بات چیت اور پرامن حل کا حامی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دہشتگردی کے لیے دوسرے ممالک کی سرزمین استعمال کرتا ہے، اور پاکستان نے اس حوالے سے بھارتی وزرا کے جنگی بیانات اور ناپاک عزائم عالمی برادری کے سامنے رکھے ہیں۔

امن یا جنگ ،  بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کا پیغام جنگ، اور پاکستان کا پیغام امن ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو جنگ کے سائے سے بچانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اگر بھارت واقعی امن کا خواہاں ہے تو اسے پاکستان سے مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا، ورنہ جنگ اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

Previous Post

وفاقی بجٹ: تنخواہ دار طبقے کو ریلیف، برآمدات کے فروغ کے لیے تاریخی اصلاحات

Next Post

اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی میڈیا

Next Post
اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے،  امریکی میڈیا

اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی میڈیا

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist